ارجنٹینا نے ایکواڈور کو ہرا کر کوپا امریکا ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

ارجنٹینا نے کوپا امریکا فٹبال کے کوارٹر فائنل میں ایکواڈور کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ہیوسٹن میں ہونے والے کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا نے 35ویں منٹ میں مارٹنز کے گول کی مدد سے برتری حاصل کی۔ پہلا ہاف اسی برتری کے ساتھ ختم ہوا۔ دوسرے ہاف میں ایکواڈور کو میچ برابر کرنے کا موقع ملا، لیکن ان کا کھلاڑی پنالٹی کک ضائع کر بیٹھا۔

میچ کے آخری لمحات میں ایکواڈور کے روڈ ریگز نے گول کر کے میچ 1-1 سے برابر کر دیا۔ میچ کا فیصلہ کرنے کے لیے اضافی وقت دیا گیا لیکن کوئی ٹیم گول نہ کر سکی، جس کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:
یورو کپ فٹبال: جارجیا نے پرتگال کو ہرا دیا، ترکیے راؤنڈ آف سکسٹین میں پہنچ گیا

ارجنٹینا کے لیون میسی کی کک گول پوسٹ سے ٹکرا گئی، لیکن ارجنٹینا کے گول کیپر نے حریف ٹیم کی دو پنالٹی ککس روک لیں۔ یوں شوٹ آؤٹ میں ارجنٹینا نے 2-4 سے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

دوسری طرف یورو کپ فٹبال میں آج سے کوارٹر فائنل شروع ہوں گے، جس میں اسپین کی ٹیم میزبان جرمنی سے مقابلہ کرے گی جبکہ پرتگال اور فرانس آمنے سامنے ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں