ہالینڈ کے وزیراعظم مارک روٹے عہدہ چھوڑنے کے بعد اپنی سائیکل پر گھر واپس روانہ

ہالینڈ کے سابق وزیراعظم مارک روٹے نے اپنا عہدہ چھوڑنے کے بعد سادگی کی نئی مثال قائم کر دی۔ انہوں نے سائیکل پر بیٹھ کر اپنے گھر کی طرف روانہ ہونے کا فیصلہ کیا۔ ان کی اس سادگی نے غیر ملکی میڈیا میں دھوم مچا دی ہے۔

دوسری جانب ہالینڈ کے انٹیلی جنس چیف ڈیک شوفے نے ان کی جگہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ سابق وزیراعظم روٹے نے صحافیوں کے سامنے وزیراعظم ہاؤس کو خدا حافظ کہتے ہوئے سائیکل پر سوار ہو کر سڑک کے کنارے کھڑے درجنوں لوگوں کے سامنے سے گزر گئے۔

ہالینڈ کے سابق انٹیلی جنس سربراہ ڈیک شوف نے گزشتہ روز ملک کی دائیں بازو کی حکومت کے نئے وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھایا،جس کے بعد چودہ سال سے ملک کے وزیراعظم رہنے والے مارک روٹے سائیکل پر سادگی کے ساتھ اپنے گھر روانہ ہو گئے۔

واضح رہے کہ یورپ اور دنیا کو حیران کر دینے والے انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کے رہنما گیرٹ ولڈرز کی فتح کے تقریباً 223 دن بعد ڈیک شوف نے مارک روٹے کی جگہ وزیراعظم کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ سابق وزیراعظم مارک روٹے نے چودہ سال تک ملک کی خدمت کی ہے۔

مارک روٹے یکم اکتوبر کو اپنے نئے عہدے کا آغاز کریں گے، جب نیٹو کے موجودہ سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹنبرگ کی دس سالہ مدت ختم ہو گی۔ ان کی نئی ذمہ داری نیٹو کے اندر ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں