آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے۔

ڈیوڈ وارنر کا 15 سالہ بین الاقوامی کیریئر کا اختتام افغانستان کی بنگلہ دیش کے خلاف کامیابی پر ہوا۔ افغانستان کی بنگلہ دیش کی خلاف 8 رنز کی فتح سے آسٹریلوی ٹیم ورلڈ کپ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔ سپر 8 مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ ڈیوڈ وارنر کا آخری میچ ثابت ہوا۔

وارنر نے اپنا آخری ون ڈے نومبر کے ورلڈ کپ فائنل میں ہندوستان کے خلاف فتح اور جنوری میں پاکستان کے خلاف اپنا آخری ٹیسٹ کھیلا۔ آسٹریلوی اوپنر نے اشارہ دیا تھا کہ T20 ورلڈ کپ ان کا آخری ٹورنامنٹ ہو گا۔
ڈیوڈ وارنر نے 110 ٹی ٹوئنٹی، 161 ون ڈے اور 112 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔ وارنر 2 بار ونڈے ورلڈ کپ اور 1 بار ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹیم کا حصہ رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں