پاکستانی اور ترک وزرائے خارجہ کے مابین ملاقات، غزہ صورتحال نظر انداز

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گیمبیا کے شہر بنجول میں 15ویں او آئی سی اسلامی سربراہی کانفرنس کے موقع پر ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دونوں رہنماوں کے مابین دوطرفہ تعلقات کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور پاکستان اور ترکی کے درمیان غیر معمولی دوطرفہ تعلقات اور دوستی کو مزید مضبوط کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ دوطرفہ تعلقات میں مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں رہنماوں نے اقتصادی، تجارتی اور دفاعی شعبوں پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں