غزہ صورتحال، او آئی سی سربراہی اجلاس اور پاکستانی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی شرکت

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 4-5 مئی 2024 کو بنجول، گیمبیا میں منعقد ہونے والے 15ویں OIC سربراہی اجلاس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار شرکت کے لیے پہنچ گئے، اسحاق ڈار 2 اور 3 مئی کو سربراہی اجلاس سے قبل OIC وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

ترجمان وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزراء خارجہ کونسل کے اجلاس میں سربراہی کانفرنس کے ایجنڈے اور outcome دستاویزات پر تبادلہ خیال ہو گا اور انہیں حتمی شکل دی جائے گی۔ او آئی سی سربراہی اجلاس انت مسلمہ کو درپیش ایسے نازک وقت میں بلایا گیا جب غزہ کے عوام کے خلاف جنگ بلا کسی روک ٹوک جاری ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ غزہ کی سنگین صورتحال پر غور اور مسئلہ فلسطین پر ایک مضبوط، اجتماعی اور متفقہ موقف کو پیش کرنے کے لئے یہ کانفرنس او آئی سی رہنماوں کے لئے بہت اہم ہے۔ وزیر خارجہ اس سربراہی اجلاس میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار غزہ میں نسل کشی، جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کا معاملہ اٹھائیں گے، مزید برآں نائب وزیر اعظم امت کی یکجہتی اور اتحاد کی ضرورتوں، اسلامو فوبیا، مسائل پر پاکستان کے نقطہ نظر پر بھی بات کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ موسمیاتی تبدیلی، دہشت گردی اور دیگر عصری عالمی چیلنجز اور امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا اجتماعی حل تلاش کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیں گے۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سربراہی اجلاس میں شریک دیگر رہنماوں اور وزرائے خارجہ سے بھی دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں