پاکستانی سٹوڈنٹس کے لیے ابو ظہبی یونیورسٹی میں مفت پڑھنے کا موقع

متحدہ عرب امارات (UAE) میں ابو ظہبی يونيورسٹی نے طلباء کے لیے اسکالرشپس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے جو 2024-2025 کے تعلیمی سال کے لیے ہیں۔ ابو ظہبی یونیورسٹی میں طلباء انڈرگریجویٹ اور گریجویٹ دونوں ڈگریوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ ان اسکالرشپس کے ذریعے دنیا بھر کے ذہین طلباء کو ابو ظہبی یونیورسٹی میں پڑھنے کا بہترین موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

ابو ظہبی یونیورسٹی میں مختلف ڈگری پروگرامز دستیاب ہیں، جن میں سے کچھ میں انگریزی کی مہارت کا سرٹیفکیٹ جیسے IELTS شامل ہو سکتا ہے۔ اسکالرشپ کی مدت چار سال ہے، اور ایک بار قبولیت حاصل ہونے کے بعد دوبارہ درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے، بشرطیکہ طالب علم اسکالرشپ کی بحالی کے معیارات پر پورا اتریں۔

2003 میں قائم ہونے والی ابو ظہبی یونيورسٹی کا شمار دنیا بھر کی بہترین یونیورسٹیوں میں شامل ہوتا ہے۔ اس اسکالرشپ پروگرام میں شیخ حمدان بن زاید جیسی اسکالرشپس بھی شامل ہیں جو طلباء کی تمام ٹیوشن فیس اور دیگر اخراجات کو مکمل طور پر بھرتی ہیں۔ 2024-25 میں متحدہ عرب امارات میں تعلیم حاصل کرنے کا خواب دیکھنے والے امیدواروں کو ابو ظہبی اسکالرشپس 2024-2025 کے لیے درخواست دینے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

اگر آپ UAE میں تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو ابو ظہبی اسکالرشپس پر ضرور غور کرنا چاہیے۔ اس پوسٹ میں اہلیت کا معیار، فواٸد، اسکالرشپس کی تفصیلات، اپلاٸی کرنے کا طریقہ کار اور آخری تاریخ وغیرہ جیسی معلومات شامل ہیں لہٰذا اس تحریر کو آخر تک لازمی پڑھیں۔

ابو ظہبی یونیورسٹی اسکالرشپس 2024-2025 کا خلاصہ:
ملک:
متحدہ عرب امارات (UAE)

یونیورسٹی:
ابو ظہبی یونیورسٹی (ADU)

ڈگری کی سطح:
بیچلرز، ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ

پیش کردہ کورسز:
• بیچلر پروگرام- یہاں کلک کریں۔
• ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرام- یہاں کلک کریں۔

مالیاتی کوریج:
مکمل یا جزوی طور پر فنڈڈ

آخری تاریخ:
16 فروری، 2024

ابو ظہبی یونیورسٹی اسکالرشپس 2024-2025 کے لیے اہلیت کا معیار:
جو طلباء متحدہ عرب امارات میں اسکالرشپس حاصل کرنا چاہتے ہیں انہیں چاٸیے کہ وہ درج ذیل اہلیت کے معیار کو لازمی پورا کریں:

١۔ اس اسکالرشپ کے لیے پوری دنیا کے بین الاقوامی طلباء کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات میں مقامی طلباء بھی درخواست دے سکتے ہیں۔

٢۔ ابو ظہبی یونیورسٹی انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ دونوں پروگراموں کے لیے اسکالرشپ پیش کرتی ہے۔ لہٰذا جو طلباء ان دونوں پروگراموں میں سے جس پروگرام میں داخلہ لینا چاہتے ہیں صرف وہ درخواست دے سکتے ہیں۔

٣۔ تمام بیچلر ڈگری پروگراموں کے لیے، طلباء کے پاس ہائی اسکول کا سرٹیفکیٹ یا ٹرانسکرپٹ ہونا ضروری ہے۔

٤۔ تمام ماسٹر ڈگریوں کے لیے طلباء کے پاس بیچلرز کی ڈگری ہونا ضروری ہے۔

٥۔ پی ایچ ڈی یا ڈاکٹریٹ کی ڈگریوں کے لیے طلباء کے پاس ماسٹرز ڈگری ہونا ضروری ہے۔

٦۔ اس اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے سے پہلے طلباء کو ابو ظہبی یونیورسٹی میں بھی باضابطہ طور پر داخلہ لینا ہو گا۔

٧۔ ماسٹر اور بیچلر پروگرامز کے لیے ابوظہبی اسکالرشپس میں سی جی پی اے (CGPA) کے مختلف تقاضے ہوتے ہیں، جنہیں پورا کرنا تمام طلباء کے لیے نہایت ضروری ہے۔

٨۔ متحدہ عرب امارات کے ہر اسکالرشپ میں اہلیت کے معیار مختلف ہوتے ہیں جنہیں سرکاری ویب سائٹ پر چیک کیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر انڈرگریجویٹ پروگرام کے لیے ایتھلیٹک اسکالرشپ (Athletic Scholarship) کے لیے 2.75 کا CGPA درکار ہوتا ہے، جبکہ میرٹ پر مبنی گریجویٹ اسکالرشپ کے لیے 3.5 فیصد یا اس کے مساوی CGPA درکار ہوتا ہے۔

ابو ظہبی یونیورسٹی اسکالرشپس 2024-2025 کی فہرست اور تفصیلات:
١۔ اکیڈمک اسکالرشپ
٢۔ سابق طلباء اسکالرشپ
٣۔ ایتھلیٹک اسکالرشپ
٤۔ متحدہ عرب امارات اور جی سی سی کے طلباء کے لئے یونیورسٹی اسکالرشپ
٥۔ فیملی ٹیوشن چھوٹ
٦۔ میرٹ پر مبنی گریجویٹ اسکالرشپ
٧۔ شیخ حمدان بن زید اسکالرشپ

١۔ انڈرگریجویٹ پروگراموں کے لیے اکیڈمک اسکالرشپ:
• اس میں ابو ظہبی یونیورسٹی کے طلباء کو 20% ٹیوشن فیس کی چھوٹ دی جاٸے گی۔
• یہ اسکالرشپ صرف ان طلباء کے لیے دستیاب ہے جن کا CGPA کم از کم 3.60 ہو گا۔

٢۔ پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کے لیے سابق طلباء کی اسکالرشپ:
• ابو ظہبی یونیورسٹی کے درخواست گزاروں یا سابق طلباء کو اپنی گریجویٹ تعلیم جاری رکھنے کے لیے 20% ٹیوشن فیس کی چھوٹ دی جاٸے گی۔

٣۔ انڈرگریجویٹ پروگراموں کے لیے ایتھلیٹک (Athletic) اسکالرشپ:
• ابو ظہبی یونیورسٹی کے طلباء کو ابو ظہبی سپورٹس ٹیم میں فعال شرکت کرنے کے لیے 25% ٹیوشن فیس کی چھوٹ دی جاٸے گی۔

٤۔ انڈرگریجویٹ پروگراموں کے لیے یونیورسٹی اسکالرشپ:
• یہ اسکالرشپ جی سی سی کے امیدواروں اور متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کو پیش کی جاٸے گی جس میں 15% سے 50% تک ٹیوشن فیس کی چھوٹ دی جاٸے گی۔

٥۔ انڈرگریجویٹ پروگراموں کے لیے فیملی ٹیوشن چھوٹ (Family Tution Waiver):
• یہ اسکالرشپ ایک ہی خاندان کے افراد کے لیے ہے جس میں خاندانی ممبران، جیسے کہ بہن بھائی، شریک حیات، یا والدین شامل ہیں جن کے ساتھ ایک سے زیادہ طالب علم بیک وقت ADU میں داخلہ لیتے ہیں۔
• 15، 20 یا 25% تک ٹیوشن فیس کی چھوٹ دی جاٸے گی۔

٦۔ میرٹ پر مبنی گریجویٹ اسکالرشپ:
• یہ اسکالرشپ 3.5 یا اس سے زیادہ CGPA کے ساتھ انڈر گریجویٹ ڈگری رکھنے والے طلباء کو دی جاٸے گی، جس میں 25% تک ٹیوشن فیس کی چھوٹ دی جاٸے گی۔

٧۔ انڈرگریجویٹ پروگراموں کے لیے ایچ ایچ شیخ ہمدان بن زاید اسکالرشپ:
• یہ مکمل طور پر فنڈڈ اسکالرشپ ہے جس میں 100% ٹیوشن فیس کی چھوٹ کے ساتھ ساتھ درخواست، رجسٹریشن، طلباء کی خدمات، اور صحت کی خدمات بھی شامل ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں ابو ظہبی یونیورسٹی اسکالرشپس 2024-2025 کے فوائد:
اگر آپ مندرجہ بالا اہلیت کے معیار پر پورا اترتے ہیں، تو آپکو متحدہ عرب امارات میں ابو ظہبی اسکالرشپس 2024 کے ذریعے بے شمار فواٸد حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ چند فواٸد درج ذیل ہیں:
١۔ ابو ظہبی یونیورسٹی میں کچھ اسکالرشپس جزوی طور پر فنڈڈ ہیں، جس میں طلباء کی ٹیوشن فیس کی کچھ فیصد رقم معاف کی جاٸے گی اور ساتھ میں مالی کوریج بھی فراہم کی جاٸے گی۔

٢۔ کچھ اسکالرشپس مکمل طور پر فنڈڈ ہیں، جس میں طلباء کی 100% ٹیوشن فیس معاف کی جاٸے گی۔

٣۔ ابو ظہبی یونیورسٹی میں اسکالرشپس کی ایک وسیع رینج پیش کرنے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ مستحق طلباء کو متحدہ عرب امارات میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے۔

ابو ظہبی یونیورسٹی اسکالرشپس 2024-2025 کے لیے درکار دستاویزات:
متحدہ عرب امارات میں ابو ظہبی اسکالرشپس کے لیے درخواست گزار کو درج ذیل دستاویزات جمع کروانے ہوں گے:
١۔ پاسپورٹ کی کاپی
٢۔ نقلیں اور ڈگریاں
٣۔ مساوات کا خط (Equivalency letter)
٤۔ پاسپورٹ سائز تصویر
٥۔ انگریزی زبان کی مہارت (IELTS یا TOEFL)
٦۔ ایمریٹس آئی ڈی (Emirates ID) کی کاپی (اگر قابل اطلاق ہو)
٧۔ پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ

ابو ظہبی یونیورسٹی اسکالرشپس 2024-2025 کے لیے درخواست کیسے دی جائے؟
متحدہ عرب امارات میں ابو ظہبی یونیورسٹی اسکالرشپس 2024-25 کے لیے درخواست کا عمل مکمل طور پر آن لائن ہے۔ یاد رکھیں کہ آن لاٸن درخواست شروع کرنے سے پہلے ابو ظہبی یونیورسٹی (ADU) میں باقاعدہ داخلہ لینا لازمی ہے۔ابو ظہبی یونیورسٹی ایپلیکیشن پورٹل پر آن لائن درخواست دینے کے لیے درج ذیل مراحل پر عمل کریں:

١۔ ایپلیکیشن پورٹل پر جانے کے لیے یہاں کلک کریں یا نیچے دیے گٸے لنک پر جاٸیں:
https://selfservice.adu.ac.ae:444/psc/OLAPP/EMPLOYEE/PSFT_HR/c/SCC_NUR.ADU_SCC_NUR_REG.GBL&cmd=start?CAMPUS_URL=https%3a%2f%2fselfservice.adu.ac.ae%3a443%2fpsc%2fsisprod%2fEMPLOYEE%2fPSFT_HR%2fs%2fWEBLIB_SCC_NUR.SCC_SS_GATEKEEPER.FieldFormula.IScript_SCC_GateKeeper%3fSCC_APPL_CONTXT_ID%3dSCC_NURCTXT_20150709164231

٢۔ سب سے پہلے اپنا اکاؤنٹ رجسٹر کریں اور تمام معلومات پُر کریں جیسے یوزر آئی ڈی (User ID)، پاس ورڈ، ای میل ایڈریس، پہلا اور آخری نام وغیرہ۔ پھر ”Create Account“ پر کلک کریں۔

٣۔ اس کے بعد آپکو اپنے ای میل ایڈریس پر ایک ای میل موصول ہوگی جس میں ”Verification Code“ دیا جاٸے گا۔

٤۔ ایکٹیویٹ اکاؤنٹ سیکشن میں اپنی یوزر آئی ڈی (User ID) اور تصدیقی کوڈ (Verification Code) درج کریں۔ پھر ”Activate“ پر کلک کریں۔

٥۔ اپنا اکاؤنٹ Activate کرنے کے بعد اپنی یوزر آئی ڈی (User ID) اور پاس ورڈ درج کریں، پھر ”Sign In“ پر کلک کریں۔

٦۔ اسکے بعد ایپلیکیشن فارم کھل جائے گا۔ پھر ”Create New Application“ پر کلک کریں اور ”Forgotten Password help“ میں سوال کا جواب دیں۔

٧۔ اپنے کیریئر کا انتخاب کریں جیسے: انڈرگریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، شارٹ کورسز اور پھر ”Continue“ پر کلک کریں۔

٨۔ آن لائن درخواست فارم کے چار حصے ہیں۔ درج ذیل حصوں میں تمام معلومات درج کریں، تمام دستاویزات منسلک کریں اور ایک ایک کر کے ہر سیکشن کو مکمل کرنے کے بعد ”Save & Continue“ پر کلک کریں:
• بنیادی معلومات (Basic Information)
• تعلیمی معلومات (Educational Information)
• دستاویزات (Documents)
• ادائیگی (payment)

٩۔ ادائیگی (Payment) کے حصے میں آپ کو آن لائن درخواست کی فیس ادا کرنی ہوگی۔ وہاں ایک سوال ہو گا کہ: ”کیا آپ کے پاس کوپن کوڈ (coupon code) ہے؟“ آپ نے ”No“ کو منتخب کرنا ہے۔ پھر ”Pay Online“ پر کلک کریں۔

١٠۔ اس کے بعد ادائیگی کے طریقوں کے بارے میں تمام معلومات ظاہر ہوں گی۔ اسے غور سے پڑھ کے فیس ادا کریں اور آپ کی درخواست جمع ہو جاٸے گی۔

ابو ظہبی یونیورسٹی اسکالرشپس 2024-2025 کے لیے درخواست کی آخری تاریخ:
متحدہ عرب امارات میں ابو ظہبی یونیورسٹی اسکالرشپس (اسپرنگ سمسٹر) کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 16 فروری، 2024 ہے۔

اگر آپ مندرجہ بالا اہلیت کے معیار پر پورا اترتے ہیں تو آپکو چاٸیے کہ اس اسکالرشپ کے لیے لازمی اپلاٸی کریں۔ ابو ظہبی اسکالرشپ کی آفیشل ویب ساٸٹ پر جانے کے لیے نیچے ”ابو ظہبی آفیشل لنک“ پر کلک کریں اور ایپلیکیشن پورٹل پر جانے کے لیے ”ابھی اپلاٸی کریں“ پر کلک کریں۔

ابو ظہبی آفیشل لنک

ابھی اپلاٸی کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں