صدر عارف علوی وفاقی اردو یونیورسٹی حکام پر برہم کیوں؟

صدر عارف علوی کی زیر صدارت وفاقی اردو یونیورسٹی برائے آرٹس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کراچی کی سینیٹ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن، وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر، سینیٹ ممبران اور وزارت ِوفاقی تعلیم کے نمائندوں نے شرکت کی۔

صدر مملکت کا اردو یونیورسٹی کی خالی آسامیوں کیلئے اراکین کی نامزدگی میں غیر معمولی تاخیر پر اظہار ِ برہمی کیا گیا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اہم آسامیوں اور فورمز پر نامزدگی اور تقرری کا عمل متعلقہ فورم کی مدت ختم ہونے یا رُکن کی ریٹائرمنٹ سے قبل شروع کیا جائے۔ نامزدگی اور تقرری کا عمل جلد شروع کیا جائے تاکہ اہم نوعیت کے تمام معاملات میں خلل یا تاخیر نہ ہو

صدر مملکت کا مزید کہنا تھا وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی کا ایک باوقار اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے، ادارے کے انتظامی اور تعلیمی ونگز کی ہموار کارکردگی کیلئے یونیورسٹی کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ وزارت وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کو مزید تاخیر کے بغیر نامزدگی کے عمل کو تیز کرنا چاہیے۔

مزید ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کا یونیورسٹی میں عہدیداروں کے انتخاب اور تقرری اور دیگر معاملات میں بے ضابطگیوں پر ایچ ای سی کمیٹی کی رپورٹ کا بھی نوٹس جاری کیا گیا۔ وفاقی اردو یونیورسٹی کی انتظامیہ معاملے پر تفصیلی رپورٹ پیش کرے۔ وفاقی اردو یونیورسٹی کی انتظامیہ بے ضابطگیوں کے مرتکب افراد کا تعین کرے۔

چیئرمین ایچ ای سی نے اجلاس کو انکوائری کمیٹی کی رپورٹ اور یونیورسٹی میں ہونے والی بے ضابطگیوں سے آگاہ کیا۔ سینیٹ ممبران کا سینیٹ اور اکیڈمک کونسل سمیت تمام اہم فورمز کو بروقت اور فوری فیصلے کرنے کے لیے مکمل طور پر فعال بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں