نوجوانوں کے لیے خوشخبری، صدر علوی کی جانب سے نینشل آئی ٹی بورڈ بل 2022 کی منظوری

(ایم این بی اردو ڈیسک) آئی ٹی کے میدان میں پاکستان کے لیے اہم پیش رفت، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے بالآخر نینشل آئی ٹی بورڈ بل 2022 کی منظوری دے دی گئی

اس حوالے سے وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا کہ طویل عرصے سے التوا کا شکار بل کی منظوری ادارے کو مزید بہتر کرنے میں معاون ہوگا انہوں نے کہا کہ بل کے تحت این آئی ٹی بی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل کی جائے گی

امین الحق کے مطابق بورڈ کے تحت ادارے کے مالی و انتظامی فیصلوں میں دفتری تاخیر کا سلسلہ ختم ہوجائے گا اس سے قبل تاخیری فیصلوں سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تیزی سے بدلتے تقاضوں کی تکمیل مشکل ہوتی تھی

انہوں نے کہا کہ خودمختار بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تحت فیصلے اور ترقی کا عمل تیز ہوگا جبکہ آئی ٹی کی فیلڈ میں پاکستان مزید تیزی سے ترقی کر سکے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں