وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے دوحہ میں اپنے دورہ قطر کے دوران قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں دونوں سربراہان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے وسیع معاملات پر تبادلہ خیال اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون پر غور کیا گیا۔
اس ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطین کے معاملے پر قطر کے موقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں امن قائم کیے بغیر دنیا میں خوشحالی کا حصول ممکن نہیں ہو سکتا۔
مزید برآں، وزیراعظم نے قطر کے امیر کو پاکستان دورے کی دعوت دی اور وزیراعظم نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ہمراہ قطر میوزیم کا دورہ بھی کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں قطر کی مسلسل حمایت پر انکا شکریہ ادا کیا اور اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کیا