پاکستان نے ایران کو شکست دے کر انڈر 18 سینٹرل والی بال چیمپئن شپ جیت لی

انڈر 18 سینٹرل والی بال چیمپئن شپ ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں منعقد ہوئی، جس کے فائنل میچ میں پاکستان اور ایران کے درمیان مقابلہ ہوا۔

پہلے سیٹ میں پاکستان کو 25-20 کے اسکور سے شکست ہوئی، لیکن پاکستانی ٹیم نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے مسلسل تین سیٹ جیت کر چیمپئن شپ کا گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔

پاکستان کی کامیابی کا حتمی اسکور 20-25، 25-18، 25-23، اور 27-25 رہا۔ اس فتح کے بعد پاکستان نے ایشین انڈر 20 والی بال چیمپئن شپ کے لئے بھی کوالیفائی کر لیا، جو 28 جولائی سے بحرین میں شروع ہو گی۔

پاکستان انڈر 18 کے فائنل میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر کھلاڑی محمد یحییٰ کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی اور بہترین ہٹر کا ایوارڈ ملا، جبکہ طلال احمد کو بہترین سیٹر اور جبران کو بہترین بلاکر کا ایوارڈ دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں