خلا میں بھیجی گئی پاکستان کی سیٹلائٹ زمین کے مدار میں پہنچ گئی

پاکستان کا نیا مواصلاتی سیٹلائیٹ ”پاک سیٹ ایم ایم ون“ زمین کے مدار میں پہنچ گیا۔ ترجمان سپارکو کے مطابق یہ سیٹلائٹ 5 جون کو اپنی مقررہ جگہ پر پہنچا ہے۔

سپارکو نے اس سیٹلائٹ کو 30 مئی کو خلا میں بھیجا تھا۔ اب یہ زمین سے 38,786 کلومیٹر کی بلندی پر موجود ہے اور اس کی جگہ 2.38 ڈگری مشرق پر ہے۔

پاک سیٹ ایم ایم ون کا وزن پانچ ٹن ہے اور یہ جدید ترین مواصلاتی آلات سے لیس ہے۔ اس سیٹلائٹ سے ملک بھر میں تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی، جس سے مواصلاتی نظام میں بہتری آئے گی۔

ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ مدار میں پہنچنے کے بعد سیٹلائٹ کے سولر پینلز کام کرنا شروع ہو گئے ہیں۔ سیٹلائٹ کی کارکردگی اور صحت کی جانچ کے لیے مختلف ٹیسٹ کیے جائیں گے تا کہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ صحیح طریقے سے کام کر رہا ہے یا نہیں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں