ایف آئی اے نے راولپنڈی اسلام آباد میں قائم جعلی تعلیمی اداروں کے مالکان گرفتار کر لیے

ایف آئی اے کا جعلی اور غیر رجسٹرڈ ٹیکنکل ڈگریوں کے اجراء میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون چھاپہ مار کاروائیاں نجی انسٹیٹیوٹ آف انفورمیٹکس، انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اسلام آباد اور نجی کالج آف ایجوکیشن کے نام سے بنائے گئے جعلی اور غیر رجسٹرڈ اداروں میں کئ گئ چھاپہ مار کاروائیوں میں مذکورہ انسٹیٹوٹ کے مالکان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں ذیشان زاہد، عمر فاروق اور احسن الدین شامل ملزمان کو راولپنڈی اور اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا،ملزمان نے عام شہریوں کو بھاری رقوم کے عوض جعلی ٹیکنیکل سرٹیفیکٹ، ڈگریاں اور کارڈز جاری کئے،ملزمان کے خلاف کارروائیاں نویٹیک کی شکایت پر کی گئی۔

ایف ائی اے ترجمان نے بتایا کہ ملزمان جعلی اور غیر رجسٹرڈ تعلیمی ادارے چلا رہے تھے،ملزمان مذکورہ انسٹیٹیوٹ میں جعلی ڈپلومے، سرٹیفیکٹ اور جعلی ڈگریاں جاری کرنے میں ملوث تھے،ملزمان جعلی اداروں کے نام سے مختلف اخبارات اور سوشل میڈیا پر داخلے کے اشتہارات لگاتے تھے۔چھاپے کے دوران بھاری مقدار میں جعلی ٹیکنیکل ڈگریاں، سرٹیفیکیٹ، کارڈز، ڈپلومے اور سرٹیفیکیٹ بنانے والے آلات برآمد کر لئے گئے،ملزمان کے قبضے سے جعلی مہریں، ڈپلومہ اسٹیکرز، خالی سرٹیفیکٹس اور لیٹر ہیڈ بھی برآمد کر لئے گئے،ملزمان کے قبضے سے ایمبوزڈ مشین بھی برآمد کر لی گئی،ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں