پنجاب حکومت کی بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف قانونی کارروائی کی منظوری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صدارت میں صوبائی کابینہ کا آٹھواں اجلاس منعقد ہوا، جس میں ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ کے تحت بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دی گئی۔

کابینہ اجلاس میں مختلف منظوریوں پر بھی بات ہوئی، جن میں پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد علی خان کی تقرری، اور بورڈ آف راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دو ٹیکنیکل ایکسپرٹس، طاہر مسعود اور شیخ محمد محمود کی نامزدگی شامل ہے۔

اجلاس میں پامکو (PAMCO) اور ایرانی کمپنی ایم ایم آئی سی کے ساتھ سیٹلمنٹ کی منظوری، 12 رکنی کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے یونیورسل ہیلتھ انشورنس کی تشکیل نو کی منظوری بھی دی گئی۔

اس کے علاوہ پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن کے لیے اسد اللّٰہ کی بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر تقرری، سرگودھا میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا قیام، پنجاب انوائرمنٹ اینڈ کلائمنٹ چینج انڈوومنٹ فنڈ کمپنی کے قیام اور پنجاب انوائرمنٹ انڈوومنٹ فنڈ کے لیے کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت کمپنی کی منظوری بھی دی گئی۔

پنجاب کابینہ نے دوران ملازمت وفات پانے والے پی ایس پی پولیس افسران کے اہل خانہ کے لیے مالی امداد کی منظوری، پنجاب فرنزک سائنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے لیے ڈاکٹر امجد کی تقرری اور پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کے لیے ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا کی تقرری کی منظوری بھی دی۔

صوبائی کابینہ کے آٹھویں اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، آئی جی اور متعلقہ سیکریٹریز و حکام نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں