طالبعلم نے 10 سیکنڈ میں ہوائی فائرنگ کے مقام کا پتا لگانے والا سافٹ ویئر تیار کر لیا

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی مردان میں سائنس میلہ منعقد ہوا، جس میں طلباء نے اپنے مختلف سائنسی آلات کے ڈیزائنز کی نمائش کی۔ اس میلے میں مہمان خصوصی کمشنر مردان ڈویژن شوکت علی یوسفزئی تھے، جنہوں نے طلبہ کی جانب سے لگائے گئے مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا۔

میلے میں انجینئرنگ کے فائنل ائیر کے طالب علم نے اپنے ایک پراجیکٹ کی نمائش کی جس سے 10 سیکنڈ میں ہوائی فائرنگ کے مقام کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔ طالب علم نے بتایا کہ پاکستان خاص طور پر خیبر پختونخوا میں شادی بیاہ کے مواقع پر ہوائی فائرنگ کی وجہ سے کئی جان لیوا حادثات پیش آتے ہیں، اگر اس سافٹ ویئر کو پولیس تھانوں میں نصب کیا جائے تو گولی چلنے کے 10 سیکنڈ کے اندر اس مقام کا پتہ چل جائے گا جہاں سے گولی چلی ہو اور اس طرح پولیس فوری طور پر کاروائی کر کے قیمتی جانوں کو بچا سکے گی۔

اسکے علاوہ یونیورسٹی کے ایک طلباء نے ایک خاص ویل چیئر بھی تیار کی تھی جسے نہ صرف پیروں بلکہ ہاتھوں سے بھی معذور افراد استعمال کر سکیں گے۔ یہ ویل چیئر بلوٹوتھ اور سنسر کی مدد سے مریض کے ذہن کے اشاروں پر حرکت کرے گی۔ دیگر طلباء نے بھی کمشنر مردان ڈویژن کو اپنی مختلف ایجادات کے بارے میں آگاہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں