نوجوانوں کو مفت جدید شارٹ کورسز کروانے کے لیے اسلام آباد کے کالجز میں آئی ٹی لیبز قائم

وزارت وفاقی تعلیم کی جانب سے وفاقی دارلحکومت میں نوجوانوں کو جدید ترین ہنر فراہم کرنے اور ان کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے 16 جدید ترین آئی ٹی لیب کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیہ وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ یہ 16 آئی ٹی لیبارٹریز اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں واقع 16 وفاقی سرکاری ڈگری کالجوں میں تعمیر کی جائیں گی، جن میں طلباء کو بلاک چین، ڈیٹا سائنس، آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) اور گیم ڈویلپمنٹ کورسز کے چھ ماہ کے کورسز کروائے جائیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پہلے مرحلے میں تقریباً 1000 طلباء کو ایسے کورسز کروائے جائیں گے جن کی مارکیٹ میں مانگ ہے، ان کورسز کو NAVTTC نے NUST، نیشنل سکلز یونیورسٹی، NUML اور COMSATS جیسی بڑی اور مشہور یونیورسٹیوں کے تعاون سے ڈیزائن کیا ہے۔

اعلامیہ وزارت تعلیم نے مزید بتایا کہ یہ جدید ترین کورسز مئی 2024 کے دوسرے ہفتے میں شروع ہونے والے ہیں اور اب تک تقریباً 3600 طلباء نے ان کورسز کے لیے رجسٹریشن کروا لی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزارت وفاقی تعلیم نے وزیراعظم کی ہدایت پر ان لیبز کو بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور انکے ایجنڈے میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا بھی شامل ہے، اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقعے فراہم کرنا خصوصی طور پر سرمایہ کاری کی سہولت کونسل (SIFC) کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں