سی ایس ایس امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سال 2023 کے سی ایس ایس امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ ایف پی ایس سی کے مطابق کامیاب امیدواروں کی شرح 2.96 فیصد ہے۔ اس امتحان میں مجموعی طور پر 210 امیدوار کامیاب قرار پائے گئے ہیں۔

سی ایس ایس کے امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں میں 126 مرد اور 84 خواتین شامل ہیں۔ اس تحریری امتحان میں کل 13008 امیدواروں نے حصہ لیا، جس میں سے صرف 401 امیدوار امتحان پاس کرنے میں کامیاب ہو سکے ہیں۔

سی ایس ایس امتحان 2023 رزلٹ (Pdf فائل ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں)

سی ایس ایس 2023 کے تحریری امتحان میں عادل ریاض نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ شہیر بانو نے دوسری اور اوقاشہ ابرار رانا تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ ایف پی ایس سی کا کہنا ہے کہ ان کامیاب امیدواروں کو گریڈ 17 سے ملازمت کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

عادل ریاض، جنہوں نے سی ایس ایس میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، ان کا نتیجہ طبی بنیادوں پر مؤخر کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح، پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والی ثناء اعجاز کا بھی نتیجہ طبی بنیادوں پر مؤخر کیا گیا ہے۔

ساتویں پوزیشن حاصل کرنے والی ماہ رُخ کا نتیجہ طبی بنیادوں پر مؤخر کیا گیا ہے۔ متعدد کامیاب امیدواروں کے نتائج بھی طبی بنیادوں پر مؤخر کر دیئے گئے۔ واضح رہے کہ سی ایس ایس امتحان 2022 میں 20 ہزار 262 امیدواروں نے حصہ لیا تھا، جن میں سے صرف 393 امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں