ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے انگلینڈ سکواڈ کا اعلان

انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 اور سیریز کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ انگلینڈ ٹیم کی قیادت جوز بٹلر کریں گے، جبکہ تجربہ کار معین علی بھی ٹیم میں شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ انگلش ٹیم کے سکواڈ میں جونی بیرسٹو، ہیری بروک، سیم کرن، بین ڈکٹ، ٹوم ہارٹلے، ول جیکس، کرس جورڈن، لیام لونگسٹن، عادل رشید، فل سالٹ، ریس ٹاپلے اور مارک ووڈ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

انگلینڈ ٹیم میں فاسٹ بولر جوفرا آرچر کی بھی واپسی ہوئی ہے، جنہوں نے پچھلی بار مارچ 2023 میں انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی۔ انگلش ٹیم کا یہی سکواڈ پاکستان کیخلاف 4 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لے گا، جسکا آغاز 22 مئی سے ہو گا۔ سکواڈ میں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، جن کی موجودگی سیریز اور ورلڈ کپ کے دوران ٹیم کو مضبوطی فراہم کرے گی۔ انگلینڈ ٹیم کے کوچ اور کپتان پرامید ہیں کہ انکی ٹیم ٹورنامنٹس میں بہترین پرفارمنس دکھائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں