روسی سفیر کی روس یوکرین کشیدگی پر پریس بریفنگ

روسی سفیر کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک کی جانب سے روس پر معاشی طور پر بہت سی پابندیاں لگائی گئیں ہیں. روس کو یوکرین سے دور کرنے میں مغرب نے بہت ہی اہم کردار ادا کیا ہے.
ان کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین کو روس سے لڑنے کے لئے مغربی ممالک اسلحہ مہیا کررہے ہیں, روس مذاکرات کے لئے تیار ہے اور اس تنازعے کو سیاسی و سفارتی سطح پر حل کرنے سے انکار نہیں کیا.

روسی سفیر کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک کی طرف سے یوکرین کو روس پر حملے کے لئے جو اسلحہ فراہم کیا جارہا ہے وہ اسلحہ دہشتگردوں کے ہاتھ بھی لگ سکتا ہے. مغربی ممالک کا مقصد روس اور یوکرین تنازعے کو حل کرنا نہیں بلکہ اپنے مفادات کا تحفظ کرنا ہے, روس یوکرین کو مغربی ممالک کے غلبے سے آزاد کروانا چاہتا ہے.

روسی سفیر کے مطابق نیٹو میں شامل ہونے کے لئے چھوٹے مغربی ممالک کو مجبور کیا جارہا ہے, فوجی تنصیبات کو روسی افواج کی کاروائیوں میں نشانہ بنایا گیا.سفیر کا مزید کہنا تھا کہ روس نے فرنٹ لائن کے علاقوں میں خاندانوں کو خوراک مہیا کی اور بچوں کا انخلاء کیا.بعدازاں ان کا کہنا تھا کہ روس کو مغربی ممالک کے ساتھ ان حالات میں مذاکرات کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے.

انہوں نے کہا کہ پاکستان آزادانہ خارجہ پالیسی کے ساتھ اقوام متحدہ میں روس مخالف قراردادوں کے حق میں ووٹ نہیں دیتا.روسی سفیر کے مطابق روس نے ابھی تک 6ہزار جنگجووں کو ہلاک کیا ہے، اور روس یوکرین کے تنازعے کی وجہ سے پوری دنیا متاثر ہورہی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں