پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے 100 ٹن امدادی سامان روانہ

پاکستان کی طرف سے غزہ کی مظلوم عوام کی مدد کے لئے امدادی سامان بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔ فلسطینی مسلمانوں کو امدادی سامان پہنچانے کے لئے چھٹی کھیپ کراچی ائیرپورٹ سے خصوصی پرواز کے ذریعے روانہ کر دی گٸی ہے۔

فلسطین کے سفیر، این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ اور مسلح افواج کے افسران نے امدادی سامان کی تقریب میں شرکت کی۔ خصوصی پرواز مصر کے العریش شہر پہنچ کر پاکستانی سفیر سے امدادی سامان وصول کرے گا۔ وصولی کے بعد یہ سامان غزہ بھیجا جاٸے گا۔

فراہم کردہ امدادی سامان میں 100 ٹن کا سامان شامل ہے جس میں موسم سرما کے لئے خیمے اور کمبل ہیں۔ جبکہ 70 ٹن طبی سامان اور خشک خوراک بھی شامل ہے۔

اس سےقبل پاکستان نے پانچ پروازوں کے ذریعے مجموعی طور پر 230 ٹن امدادی سامان فلسطینیوں کو فراہم کیا تھا، جس میں مشکلات زدہ غزہ کی عوام کے لئے خصوصی طور پر موسم سرما کے لئے خیمے، کمبل، سرجیکل سامان، ادویات اور فوڈ پیکس شامل تھے۔

اس امداد کا مقصد غزہ کی عوام کو مدد فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے بھی اپنی زندگی کو آسانی سے گزار سکیں۔ پاکستان اس مشکل وقت میں فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ آگے بھی فلسطینوں کی مدد جاری رکھتےہوٸے مشکلات میں ان کا ساتھ دینے کی ہر ممکن کوشش کرتا رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں