پاکستان میں 2 کروڑ 62 لاکھ بچے سکولز سے باہر

پاکستان کے کتنے فیصد بچے سکولوں سے باہر ، وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے رپورٹ کل جاری ہوگی جو کہ 2021-2022 کے ڈیٹا پر تیار کی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں دو کروڑ 62 لاکھ بچے سکول جانے سے محروم ہیں۔ اگر اضلاع کا حساب دیکھا جائے تو سب سے پہلے پنجاب جہاں ایک کروڑ 17 لاکھ 30 ہزار بچے تعلیم سے محروم ہیں۔

رپورٹ کے مندرجات کے مطابق سندھ میں 76 لاکھ 30 ہزار بچے سکول نہیں جارہے، کے پی کے میں 36 لاکھ 30 ہزار بچے سکول نہیں جارہے۔ بلوچستان میں 31 لاکھ 30 ہزار بچے تعلیم سے محروم ہیں اور
وفاقی دارالحکومت میں 8 لاکھ بچے سکول نہیں جارہے۔

رپورٹ کی مطابق 39 فیصد بچے مختلف وجوہات کی بنا پر سکول نہیں جارہے۔ سب سے زیادہ بلوچستان میں 65 فیصد بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ اگر بلوچستان کی نسبت خیبرپختونخوا کا تعلیمی میعار بہتر ہے۔ جبکہ خیبرپختونخوا میں 30 فیصد بچے سکول نہیں جارہے ہیں۔

دو ہزار سولہ اور 17 میں 44 فیصد بچے سکولوں سے باہر تھے۔ 2021 اور 2022 میں 39 فیصد بچے سکول سے باہر ہیں. انٹر کی سطح پر دیکھا جائے تو 60 فیصد تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں۔ میٹرک،مڈل اور پرائمری سطح پر 44 فیصد 30 فیصد اور 36 فیصد بچے سکول نہیں جارہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں