وائٹ ہاوس کے ترجمان کی جنگ بندی سے متعلق امریکی اخبار کی خبر کی تردید

ایک سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر یہ دعوی کیا گیا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان امریکہ نہ جنگ بندی معاہدہ کروا دیا ہے تاہم وائٹ ہاوس ترجمان نے امریکی اخبار کے جنگ بندی سے متعلق معاہدے کی تردید کردی . انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ دونوں فریقین کے درمیان معاہدے کے لئے کام جاری کیے ہوئے ہے مگر تاہم ایسی کوئی ڈیل نہیں ہوئی ہے.

واشنگٹن پوسٹ جوکہ ایک امریکی اخبار ہے اس نے گزشتہ روز دعوی کیا تھا کہ حماس, اسرائیل اور امریکہ کے درمیان یرغمال افراد کی رہائی کے بدلے 5 روز کے وقفے کا ایک عارضی معاہدہ ہوگیا ہے جبکہ اسرائیل اور حماس امریکی حمایت یافتہ ڈیل پر رضا مند ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں غزہ میں 5 دن کے لئے جنگ بندی پر اتفاق کیاگیا ہے.

امریکی اخبار کے مطابق فریقین جنگ میں وقفے اور قیدیوں کی رہائی پر رضا مند ہوگئے ہیں. ابتدائی 24 گھنٹوں کے دوران 50 کے قریب قیدیوں کو رہا کیا جائے گا.اسرائیل پر حملے کے دوران حماس نے 240 افراد کو یرغمال بنایا تھا.
یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں اب تک 12,300 سے زائد فلسطینی شہید اور 25000 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں. ان میں زیادہ تر تعداد خواتین اور بچوں کی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں