انوار الحق کاکڑ کا او آئی سی و عرب لیگ کے مشترکہ سربراہی اجلاس میں اسرائیلی جارحیت فوری ختم کرنے پر زور

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ غزہ پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور عرب لیگ کے غیر معمولی مشترکہ سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں

یہ اجلاس غزہ کی صورت حال پر بات چیت کیلئے سعودی عرب کی جانب سے ہفتے کو ریاض میں بلایا گیا تھا

اجلاس کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان 11 نومبر کو سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہونے والی اسلامی سربراہی کانفرنس کا خیر مقدم کرتا ہے

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق او آئی سی کا اجلاس غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے جواب میں بلایا گیا ہے, جس سے شہری آبادی کو شدید خطرہ ہے اور اس سے انسانی بحران کو جنم دیا ہے

انہوں نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ اسلامی سربراہی کانفرنس اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی عرب کے ریاض میں موجود تھے جبکہ وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے

نگران وزیرِ اعظم نے عرب و اسلامی ممالک کے اجلاس میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ جنگی جرائم پراسرائیل کا محاسبہ کیا جائے ،اسرائیل کے مظالم اور ریاستی دہشتگردی کی اس مہم کو فوری طور پر روکا جائے۔ فوری غیر مشروط جنگ بندی، غزہ کے محاصرے کو ختم اور غزہ کے لوگوں تک امداد کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بین الاقوامی اتفاق رائے کو آگے بڑھانے اور اسرائیل کی فلسطینیوں پر جارحیت کے فوری خاتمے اور امدادی کی فراہمی کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں