افغانستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز ابراہیم زادران نے اپنی سینچری کا کریڈٹ سچن ٹنڈولکر کو دے دیا

آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کے بلے باز ابراہیم زادران نے 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 143 گیندوں پر 129 رنز بنائے ۔

اس سینچری کے بعد ابراہیم زادران کرکٹ ورلڈکپ کی تاریخ میں افغانستان کی طرف سے سینچری کرنے والے واحد بلے باز بن گئے ۔

کرکٹ ورلڈکپ کی تاریخ میں افغانستان کی طرف سے پہلی سینچری اسکور کرنے کے بعد ابراہیم زادران نے سچن ٹنڈولکر کو اس سینچری کا کریڈٹ دیتے ہوئے کہا :
”میں نے کل سچن ٹنڈولکر سے اچھی بات چیت کی ۔ انہوں نے مجھے بہت ساری ایسی باتیں بتائیں جن کا میں اظہار نہیں کر سکتا ۔انہوں نے میرے ساتھ اپنے 24 سال کے تجربات کا اظہار کیا۔
میں نے میچ سے قبل کہا تھا کہ میں ٹنڈولکر کی طرح کھیلوں گا اور میں بہت شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اپنا تجربہ مجھ سے شیئر کیا۔ اس سے مجھے بہت اعتماد ملا۔ اسی لیے میں نے یہ سکور کیا۔
میں ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والا پہلا افغانستانی کھلاڑی بن کر بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔ یہ میرے لیے ایک شاندار کامیابی ہے لیکن میں مستقبل میں کرکٹ میں مزید سنچریاں بنانا چاہتا ہوں۔“

اس سے قبل سپچن ٹنڈولکر نے پریکٹس سیشن کے دوران افغانستان کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی تھی اور موجود افغانی کرکٹرز کے ساتھ بات چیت بھی کی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں