فرانس اور اقوام متحدہ کا فلسطین میں مکمل جنگ بندی کا مطالبہ

فرانسیسی مندوب ڈیروری نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں غزہ میں ہونے والے مظالم کی سخت مذمت کی ہے۔ ڈیروری کی جانب سے اقوام متحدہ سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ انسانی بنیاد پر امداد کی رسائی کو یقینی بنایا جائے جو کہ امن نہ ہونے کی وجہ سے ممکن نہیں ہے۔

فرانس 9 نومبر کو انسانی کانفرنس کی میزبانی کے فرائض انجام دے گا جس میں غزہ میں شہری آبادی پر زور دیا جائے گا۔ اس کانفرس کی تصدیق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بھی کی ہے.

اقوام متحدہ نے بھی اسرائیل سے غزہ میں فوری طوری پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ اقوام متحدہ کے ترجمان کامزید کہنا تھا کہ اب اس جنگ کو 30 دن ہوچکے ہیں تو بس اب بہت ہوا اس جنگ کو اب رکنا چاہئے.

اقوام متحدہ اور سول سوسائٹی قائدین نے اسرائیل سے غزہ میں امداد کی فراہمی کے مطالبے کے ساتھ یرغمالیوں کی فوری طور پر رہائی پر بھی زور دیا.اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر کے نے غزہ میں گھروں, پناہ گاہوں, اسپتالوں اور عبادت گاہوں پر ہونے والی اسرائیلی جارحیت کو بند کرنے پر زور دیا, انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں ہونے والی انسانی حقوقی کی پامالی ناقابل قبول ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں