فیڈرل بورڈ کی جانب سے 42 روز میں انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان

وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ (پارٹ ون، ٹو) کے سالانہ امتحانات برائے سال 2023 کے نتائج جاریکر دیے گئے۔ رواں برس پارٹ ٹو میں کامیابی کا تناسب 83.86 فیصد رہا ہے۔

پارٹ ون میں کامیابی کا تناسب 61.82 فیصد رہا ہے جبکہ بارہویں کے امتحانات کیلئے کل 86495 امیدواران نے رجسٹریشن حاصل کی اور گیارہویں کے امتحانات کیلئے کل 88381 امیدواران نے رجسٹریشن حاصل کی گئی تھی۔

انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو پر میڈیکل گروپ میں تینوں پوزیشنز طالبات لے اڑیں۔ پری میڈیکل میں پہلی پوزیشن ایشل شاہنور فاطمہ نے 1075 لے کر حاصل کی جس کا تعلق پنجاب کالج ایچ الیون سے ہے۔دوسری پوزیشن ہانیہ عثمان نے 1072 نمبر لیکر اپنے نام کی جس کا تعلق آرمی پبلک سکول ہمایوں روڈ سے ہے جبکہ تیسری پوزیشن رد الملک نے 1066 نمبر لے کر حاصل کی جس کا تعلق آرمی پبلک سکول راولپنڈی کینٹ سے ہے۔

مزید پری انجینئرنگ میں عشبا فاطمہ نے 1069 لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی جس کا تعلق آرمی پبلک سکول راولپنڈی کینٹ سے ہے۔ دوسری پوزیشن عائشہ ظفر نے 1059 لیکر اپنے نام کی جس کا تعلق آرمی پبلک سکول راولپنڈی کینٹ سے ہے۔ جبکہ پری انجینئرنگمیں تیسری پوزیشن زویا احمد نے 1054 کیکر اپنے نام کی جس کا تعلق آرمی پبلک سکول چکلالہ کینٹ سے ہے۔

انٹر میڈیٹ امتحانات کیلئے 501 سنٹرز بنائے گئے تھے۔ اس موقع پر چیئرمین فیڈرل بورڈ قیصر خان نے بتایا کہ رواں سال 30 مئی تا 22 جولائی کے درمیان امتحانات لئے گئے جبکہ آج 42 دن کے بعد ہم انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج کا اعلان کر رہے ہیں۔

چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ فیڈرل بورڈ نے گزشتہ دو سال سے ای مارکنگ سسٹم پر شفٹ ہو چکا ہے۔ اگلے سال سے فیڈرل بورڈ نے پاسنگ پرسنٹیج 40 فیصد مقرر کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں