پاکستانی سٹوڈنٹس کا کینیڈا میں مفت تعلیم حاصل کرنے کا خواب پورا ہوگیا

وہ پاکستانی طلباء جنہوں نے اعلٰی تعلیم حاصل کرنے کے لیے بیرون ملک جانے کا خواب دیکھا تھا مگر ان کی مالی حیثیت ان کے خوابوں کو سچ کرنے میں رکاوٹ بنی۔ ایسے پاکستانی طلباء اب کینیڈا میں جا کر اعلٰی تعلیم بلکل مفت حاصل کر کے اپنے خواب کو پورا کر سکتے ہیں۔

کینیڈا میں میک کال میک بین (McCall MacBain) اسکالرشپس 2024 کے لیے اب درخواستیں کھل چکی ہیں۔ کینیڈا نے انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کے لیے مکمل طور پر 10 اسکالرشپس کا اعلان کیا ہے جس میں طلباء کو مکمل ٹویشن فیس، داخلہ ایوارڈز اور ماہانہ وظاٸف بھی دیے جاٸیں گے۔ پاکستانی اور دیگر بین الاقوامی ممالک سے تعلق رکھنے والے طلباء درخواست دینے کے لیے اہل ہیں۔ ‏یہ اسکالرشپ بین الاقوامی طلباء کے لیے ایک مکمل فنڈڈ اسکالرشپ پروگرام ہے۔لہذا اگر آپ انڈر گریجویٹ یا گریجویٹ طالب علم ہیں تو آپ میک گل (McGill) یونیورسٹی میں اپنے مکمل فنڈڈ سیکنڈ انٹری پروفیشنل انڈرگریجویٹ یا ماسٹرز پروگرام کی تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔

کینیڈا میں میکال میک بین (McCall MacBain) اسکالرشپ 2024 کی تفصیلات:

• میزبان ملک:
کینیڈا

• یونیورسٹی:
میک گل (McGill) یونیورسٹی

• ڈگری کی سطح:
ماسٹرز اور انڈر گریجویٹ

• مالیاتی کوریج:
مکمل طور پر فنڈڈ

بین الاقوامی طلباء کے لیے اسکالرشپ اور ایوارڈز کی تعداد:
مکمل طور پر 10 اسکالرشپس 25 فائنلسٹ ایوارڈز اور 10,000 علاقائی ایوارڈز سمر/فال 2024 کے لیے میک گل یونیورسٹی میں ماسٹرز یا سیکنڈ انٹری پروفیشنل انڈرگریجویٹ اسٹڈیز میں داخلے کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

• ڈگری پروگرامز:
درج ذیل ڈگری پروگرامز کل وقتی ماسٹرز اور سیکنڈ انٹری پروفیشنل انڈرگریجویٹ پروگرام کے لیے دستیاب ہیں:

ماسٹر ڈگری پروگرام:
١۔ ایم اے (آرٹس)
٢۔ ماسٹر آف آرکیٹیکچر (MArch)
٣۔ ایم اے ٹی ایل (آرٹس ان ٹیچنگ اینڈ لرننگ)
٤۔ ایم بی اے (بزنس ایڈمنسٹریشن)
٥۔ ماسٹر آف ایجوکیشن (M.Ed)
٦۔ ماسٹر آف انجینئرنگ (MEng)
٧۔ ماسٹر آف انفارمیشن اسٹڈیز(MIST)
٩۔ ماسٹر آف مینجمنٹ (MM)
١٠۔ ماسٹر آف میوزک (MMus)
١١۔ ماسٹر آف پبلک پالیسی (MPP)
١٢۔ ماسٹر آف ساٸنس (MSc)
١٣۔ ماسٹر آف ساٸنس ان ایڈمنسٹریشن (MScA)
١٤۔ ماسٹر آف سائنس ان فزیکل تھراپی(MScAPT)‏
١٥۔ ماسٹر آف سائنس، اپلائیڈ ان آکوپیشنل تھراپی (MScAOT)
١٦۔ ماسٹر آف سوشل ورک (MSW)
١٧۔ ماسٹر آف اربن پلاننگ (MUP)
١٩۔ ماسٹر آف لاء (LLB)
٢٠۔ ماسٹر آف سیکرڈ تھیالوجی (STM)

سیکنڈ انٹری پروفیشنل انڈرگریجویٹ ڈگری پروگرام:
١۔ بیچلر آف سول لاء/جیورس ڈاکٹر (BCL/JD)
٢۔ ڈاکٹر آف میڈیسن ان ڈینٹسٹری (DMD)
٣۔ ڈاکٹر آف میڈیسن اینڈ ماسٹر آف سرجری (MDCM)

(نوٹ: سیکنڈ انٹری پروفیشنل انڈرگریجویٹ ڈگری ایک تعلیمی ڈگری ہے جس کے لیے کم از کم 1-2 سال یونیورسٹی کے مطالعے اور بعض صورتوں میں تحقیق پر مبنی پروگراموں کے لیے 3 سال درکار ہوتے ہیں)

• میک کال میک بین(McCall MacBain) اسکالرشپ 2024 کی اہلیت کا معیار:
پاکستانی طلباء کو اسکالرشپ کے لیے اہل ہونے کے لیے درج ذیل میں سے کسی ایک معیار کو پورا کرنا ہوگا:

١۔ اگر آپ اگست 2024 تک اپنی انڈرگریجویٹ ڈگری حاصل کر لیں گے تو آپ درخواست دے سکتے ہیں

٢۔ اگر آپ نے اپنی پہلی بیچلر ڈگری پچھلے پانچ سالوں میں حاصل کی ہے(یعنی جنوری 2018 یا بعد میں) تو آپ درخواست دے سکتے ہیں

٣۔ اگر آپ نے اپنی پہلی بیچلر ڈگری پانچ سال پہلے حاصل کی تھی، اور آپ کی عمر 2023 میں 30 سال یا اس سے کم ہے تو آپ درخواست دینے کے لیے اہل ہیں۔

٤۔ آپ کو ماسٹرز کے پروگرام میں داخلے کے لیے ڈگری اور زبان کی ضروریات کو پورا کرنا ہو گا۔ اس بارے میں مزید تفصیلات جاننے کے لیے نیچے دیے گٸے لنک پر جاٸیں:
https://www.mcgill.ca/gradapplicants/how-apply/requirements

• کینیڈا میں میک کال میک بین (McCall MacBain) اسکالرشپ کے فوائد:
١۔ ماسٹرز یا پروفیشنل پروگرام کی مکمل مدت کے لیے ٹیوشن فیس فراہم کی جاٸے گی

٢۔ پوری مدت کے دوران $2,000 ماہانہ وظیفہ دیا جاٸے گا

٣۔ میک گل ہونیورسٹی، مونٹریال میں صرف ایک دفعہ کے لیے منتقلی کی گرانٹ بھی ملے گی۔

• میک گال یونیورسٹی میں اسکالرشپ کے لیے درکار دستاویزات:
١۔ 2 حوالہ جات (ایک تعلیمی اور ایک پیشہ ور)

٢۔ سرکاری یا غیر سرکاری ٹرانسکرپٹ

٣۔ ایک ریزیومے (Resume) یا سی وی (CV)۔

• کینیڈا میں میک کال میک بین (McCall MacBain‏) اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے کا طریقہ کار:
١۔ میک کال میک بین (McCall MacBain‏)‏ اسکالرشپ کے لیے درخواست کا عمل آن لائن ہے لہذا آپ نیچے اپلاٸی (Apply) پر کلک کریں اور اپنی درخواست کو شروع کرنے کے لیے اپنا اکاؤنٹ بنائیں۔

Apply

٢۔ اکاٶنٹ بنانے کے بعد لاگ ان کریں اور فارم میں اپنی ذاتی معلومات فراہم کریں۔

٣۔ اس کے بعد تمام درکار دستاویزات کو مخصوص فارمیٹ کے مطابق اپ لوڈ کریں۔

٤۔ درخواست جمع کرانے سے پہلے اپنی درخواست کو کسی بھی غلطی یا کوتاہی کے لیے دو بار چیک کریں اور اسکالرشپ کمیٹی سے رابطے کا انتظار کریں۔

آفیشل ویب ساٸٹ پر جانے کے لیے Program Overview پر کلک کریں:

Program Overview

• درخواست جمع کرانے کی کی آخری تاریخ:
پاکستانی اور دیگر انٹرنیشنل طلباء کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 24 اگست 2023 ہے۔

کینیڈا میں میک کال میک بین اسکالرشپ 2024 کے لیے درخواست جمع کرانے میں صرف چند دن باقی رہ گٸے ہیں۔ لہذا بغیر وقت ضاٸع کیے اوپر دی گٸی تمام تفصیلات کو غور سے پڑھیں اور اوپر دیے گٸے طریقہ کار کو فالو کرتے ہوٸے ابھی آن لاٸن اپلاٸی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں