وزیراعظم کے ہاتھوں افتتاح ہونے والا ڈیجیٹل یوتھ ہب پورٹل آخر کیا ہے؟

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک کو عظیم تر اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیپ ٹاپ اور قرضہ سکیم سے ہونہار غریب طلبا وطالبات فائدہ اٹھائیں گے، یوتھ پروگرام کے ذریعے اب تک 30 ارب روپے تقسیم کئےجا چکے ہیں، پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کے لئے 5 ارب روپے مختص کئے ہیں، دوبارہ منتخب ہوئے تو نوجوانوں کے لئے مختص رقم مزید بڑھائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں ڈیجیٹل یوتھ ہب پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتےہوئے کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کو پورے ملک میں برق رفتاری سے پھیلا رہے ہیں۔ میں نے پشاور ، کراچی، لاہور ،گوادر کےدورے کئے ہیں، پورے ملک کے ہونہار طلبا و طالبات کو میرٹ پر لیپ ٹاپ دیئے جا رہےہیں۔ یوتھ پروگرام سے کاروبار، زراعت اور ایس ایم ایز کے لئے قرضوں کی مد میں اب تک 30 ارب روپے بینکوں کے ذریعے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ یوتھ سپورٹس پروگرام کے لئے بجٹ میں 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ آئی ٹی پروگرام ، فری لانسرز ، فنی تربیت اور دیگر شعبوں کے لئے مجموعی طور پر بجٹ میں 80 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کاروبار کے لئے قرضے کی مد میں 5 ارب روپے کی رقم رکھی ہے۔ وظائف کے لئے بھی 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ 2008 میں پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ ہم نے قائم کیا تھا اور 10 سال میں ہونہار طلبا و طالبات میں 22 ارب روپے کے وظائف تقسیم کئے جن سے 4 لاکھ سے زائد ہونہار طلبا وطالبات مستفید ہوئے۔ اب وفاق کی سطح پر پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا گیا جس کے لئے 5 ارب روپے رکھے ہیں اور یہ رقم ہونہار طلبا و طالبات میں تقسیم کی جائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ میرا بس چلے تو 5 ارب روپے کی یہ رقم بڑھا کر 500 ارب روپے کر دوں۔ نوجوان اس پورٹل کے ذریعے اپنے آپ کو رجسٹرڈ کرا سکتےہیں۔ لیپ ٹاپ سکیم سرکاری تعلیمی اداروں کے غریب طلبا و طالبات کے لئے ہے۔ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات کے لئے نہیں کیونکہ وہ بھاری فیس ادا کر سکتےہیں تو لیپ ٹاپ بھی خرید سکتے ہیں۔ لیپ ٹاپ اور قرضہ سکیم سے غریب طلبا و طالبات مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دوبارہ منتخب ہوئے تو نوجوانوں کے لئے مختص رقم میں اضافہ کریں گے۔ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے۔ ہم مل کر ملک کوعظیم بنائیں گے ۔نوجوانوں سے بھی امید ہے کہ وہ ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے اربوں روپے فراہم کئے گئے ہیں۔ تاریخ میں نوجوانوں کے لئے پہلی بار یوتھ سپورٹس فیسٹیول منعقد کئے گئے۔ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے ہیں۔ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لئے بھی 5 ارب روپے مختص کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لئے حکومتی اقدامات سے متعلق پورٹل کاا جرا انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ اس سے نوجوانوں کو بہت فائدہ ہو گا۔

وزیراعظم کے ہاتھوں افتتاح ہونے والا ڈیجیٹل یوتھ ہب پورٹل آخر کیا ہے؟” ایک تبصرہ

  1. Main university main prh rhi houn government uni main.lkin poor family sy hon fee nhi afford kr skty zyada

اپنا تبصرہ بھیجیں