ڈاکٹر کا پی ایم ڈی سی کے خلاف وزیر صحت کو خط

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی تشکیل کے بعد ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹوڈنٹس کے مسائل میں کمی نہ ہوسکی، دنیا بھر میں زیر تعلیم میڈیکل ڈاکٹرز کی نمائندہ تنظیم جسٹس فار فارن میڈیکل گریجوایٹس کی جانب سے مسائل کی نشاندہی کے لیے وفاقی وزیر صحت کو خط لکھ دیا

جسٹس فار فارن میڈیکل گریجویٹس کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عمران علی رانا کی جانب سے لکھے گئے خط میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے خلاف مسائل سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا گیا، ان کی جانب سے خط میں این آر ای امتحان کا شیڈول جاری نہ کرنے سے سٹوڈنٹس کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا

خط میں مسٹر ہیلتھ سے استدعا کی گئی کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو احکامات جاری کریں تاکہ فوری طور پر این آر ای کا شیڈول جاری ہو سکے

اس حوالے سے یہ امر قابل زکر ہے کہ پی ایم اینڈ ڈی سی کے صدر رضوان تاج کی جانب سے یہ امید ظاہر کی گئی تھی کہ جولائی کے آخری ہفتے میں امتحان کی متوقع ہے، تاہم امتحان کا شیڈول تا ہوسکا

خط میں کہا گیا کہ امتحان میں تاخیر ہونا پی ایم ڈی سی کی نا اہلی اور غیر زمہ داری کا واضع ثبوت ہے جس کی وجہ سے فریش گریجویٹس خاصی پریشانی کا شکار ہیں

اس حوالے سے پیٹرن انچیف جسٹس فار میڈیکل گریجوایٹس ڈاکٹر ذیشان نور ملک نے پی ایم اینڈ ڈی سی حکام پر زور دیا کہ وہ میڈیکل کمیونٹی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں بصورت دیگر ماضی کی طرح ایک بار پھر ڈاکٹرز سڑکوں پر ہونگے اور اپنا حق پر صورت لیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں