معذور طلباء و طالبات میں ویل چئیرز تقسیم

ہائر ایجوکیشن کمیشن میں معذور طلباء میں الیکٹرک وہیل چیئر تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے خطاب کیا۔

خطاب میں رانا تنویر کا کہنا تھا کہ ایچ ای سی کو حکومت سپورٹ کر ے گی جسکے لیے یچ ای سی بہت محنت کر رہا ہے۔ یوتھ کے مختلف پروگرام شروع کیئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ اسکیم دوبارا شروع کرنا ہے جبکہ نوجوانوں کو آگے لیکے جانا ہے۔ کوئی یونیورسٹی بنے گی تو ایچ ای سی وہیل چیئر والوں کے لیئے جگا بنائے گیں۔

مزید ان کہنا تھا کہ مختلف یونیورسٹیوں میں اب وہیل چیئر کا رستا بنایا جائے گا۔ یونیورسٹی کو کہتا ہوں کہ وہیل چیئر استعمال کرنے والے بچوں کو گرائونڈ فلور پر تعلیم دی جائے۔ شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے ہم امن سے سانس لے رہے ہیں۔ دشمن بھی ایسا کام نہ کرے کہ جیسا ان دنوں ہوا ہے۔

رانا تنویر کا کہنا تھا کہ شہداء کے بچوں کے لیئے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم فراہم کی جائے گی۔ پولیس کے شہداء کے بچے ہوں یا ملک کی خدمت کرنے والے ہر شہید کے بچے کو مفت تعلیم دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں