نگران وزیر اعلی پنجاب کا سٹوڈنٹس کے لیے مفت لیپ ٹاپس کا اعلان

نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی کی جانب سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے وزیر اعلی ہاؤس لاہور میں ملاقات کے دوران گلگت بلتستان کے طلبہ و طالبات کے لیے لیپ ٹاپس دینے کا اعلان کر دیا گیا

اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ گلگت بلتستان کے بچوں کو جدید ٹیکنالوجی کے مطابق اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے میں معاون ہونگے جبکہ پنجاب حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی

گورنر گلگت بلتستان کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب کے لیپ ٹاپس کے حوالے سے اعلان کو سراہا گیا جبکہ ان کی جانب سے محسن نقوی کو دورہ گلگت بلتستان کی دعوت بھی دی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں