انٹر بورڈ چئیرپرسنز کمیٹی کی تشکیل نو کا بل سینیٹ سے منظور

قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کی جانب سے بھی انٹر بورڈ چئیرپرسنز کمیٹی کی تشکیل نو کا بل منظور کر لیا گیا، نئے قانون کے تحت آئی بی سی سی کا نیا نام انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن ہوگا

تشکیل نو کا بل منظور ہونے کے بعد انٹر بورڈز کے سربراہان بطور ممبران ملکی سطح پر تعلیم کے حوالے سے پالیسیز بنانے کے لیے تجاویز دے سکیں گے، کمیشن پہلے سے جاری مختلف سرٹیفکیٹس کی ایکئولینس کے حوالے سے معاملات کو بھی جاری رکھے گا

قانون پیش ہونے کے بعد کمیشن ممبران کے درمیان نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کی ترویج کے حوالے سے بھی اقدامات کرے گا، اس کے ساتھ ساتھ کمیشن ملک میں امتحانی نظام کے حوالے سے جدید طریقہ کار بھی متعارف کروائے گا جبکہ ٹیچرز، پیپر سیٹرز اور چیکرز کی تربیت کے حوالے سے اقدامات بھی کمیشن کے ذمہ ہونگے

نئے بل کے تحت کمیشن پاکستان میں غیر ملکی امتحانات منعقد کروانے کا بھی پابند ہوگا جبکہ بین الاقوامی باڈیز کے ساتھ بھی اس حوالے سے مختلف معاہدے عمل میں لائے جاسکیں گے

نئے قانون کے تحت فورم میں بطور ممبران نیشنل کوارڈینیٹر، ایگزیکٹو ڈاریکٹر، تعلیمی بورڈز کے ممبران، ٹیکنیکل بورڈز کے چئیرپرسنز، ٹیکسٹ بک بورڈ کے چئیرپرسنز، نیشنل بک فاونڈیشن، نیشنل کریکولم کونسل کے نمائندے، انٹر لیول پر امتحانات منعقد کرنے والی یونیورسٹیز کے نمائندگان اور ڈپٹی سیکرٹری وزارت تعلیم شامل ہونگے جبکہ ڈاریکٹر جنرل بطور سیکرٹری فورم خدمات سرانجام دیں گے

نئے قانون کے تحت ہر تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کو روٹیشن کی بنیاد پر ایک سال کے لیے بطور نیشنل کوارڈینیٹر تعینات کیا جائے گا جبکہ آئی بی سی سی کے تمام ملازمین نئے کمیشن میں بھی اپنی ملازمت کو جاری رکھ سکیں گے جبکہ سیکرٹری آئی بی سی سی بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر کمیشن اپنی خدمات جاری رکھیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں