نجی سکولز کے لیے سپورٹس گراؤنڈ، لائبریری اور تین لیبارٹریز لازمی قرار

کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کے زیر صدارت بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ، چیئرمین بورڈ، کنٹرولر و دیگر متعلقہ افسران کی شرکت کی

اس موقع پر کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز کے بورڈ سے الحاق کو سپورٹس گراؤنڈ ، لائبر یری ، تین سائنس لیبا رٹیز اور کمپیوٹر لیب کی موجودگی سے مشروط کیا جاۓ اور انتظامی افسران بورڈ عملے کے ساتھ مل کر نقل مافیا کے خلاف سرگرم رہیں

انہوں نے کہا کہ بورڈ کی جانب سے نشاندہی کیے گئے گرے سینٹرز جن میں نقل کرنے کے شبہات زیادہ ہیں، وہاں پولیس کی تعیناتی یقینی بنائیں، ڈویژن بھر میں کوئی بھی ایسا امتحانی مرکز نہیں ہونا چاہیے جہاں پر ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر یا اسسٹنٹ کمشنر نے خود دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ نہ لیا ہو۔

لیا قت علی چٹھہ نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے ضلع میں موجود پرائیویٹ سکولز کا دورہ کرکے وہاں مطلوبہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں، عدم دستیابی کی صورت میں پرائیوٹ سکولز کو ایک ماہ کا نوٹس دیا جائے گا۔

لیاقت علی چھٹھہ نے کہا کہ معیار تعلیم کو بلند کر کے ہم ترقی یا فتہ مما لک کی صف میں شا مل ہو سکتے ہیں، تعلیم کو عام کر کے ضلع را ولپنڈی کی تقر یبا سا ڑ ھے پانچ ملین آبادی کو سود مند و رک فور س میں ڈ ھا لا جا سکتا ہے

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے چئیرمین تعلیمی بورڈ عدنان خان نے کہا کہ ڈویژن بھر میں کل 386 امتحانی مراکز قائم کیے گیے ہیں جس میں سے 136 مردانہ ، 143 زنانہ اور 107 کمبائن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں

چیئرمین راولپنڈی بورڈ کے مطابق سینٹرز پر2960 سٹاف بشمول سپرنٹنڈنٹ ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور انو یجیلیٹرز کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں