سوشل میڈیا پر جہاں اہم قومی ایشوز پر صارفین کی جانب سے تبصرے جاری ہیں وہیں کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر حازم بنگوار کی تصاویر بے حد وائر ل ہو رہی ہیں اور ان کی وجہ شہرت سرکاری عہدہ نہیں بلکہ ان کے دلچسپ شوق ہیں کیونکہ سول سرونٹس کا خیال ذہن میں آتے ہی شہریوں کے سامنے ایک خیالی تصویر بنتی ہے جس میں نوجوان سوٹ میں موجود ہیں ساتھ گن مین اور پروٹوکول جبکہ اس کیس میں منظر یکسر مختلف ہے، یہ اسسٹنٹ کمشنر ماڈرن سوچ کے نہ صرف حامل ہیں بلکہ ماڈرن دنیا کا ایک اہم حصہ بھی ہیں
بہرحال ان کے اس شوق کی وجہ سے ان کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کے ساتھ ساتھ تعریفی کلمات بھی سمیٹنے کو مل رہے ہیں
صحافی احمد فرحاد لکھتے ہیں کہ
“اسسٹنٹ کمشنر حاظم بھنگوار اپنی جنس کی بنیاد پر نہیں محنت اور قابلیت کی بنیاد پر اس نوکری تک پہنچا ہے ۔ اس سے سوال صرف اس کی کارکردگی اور فرض منصبی کا بنتا ہے ۔ اس کا فیشن اس کے کپڑے اس کے جنسی رجحانات اور اس کی زندگی اس کا ذاتی مسٸلہ ہے، کھاتے پیتے گھرانے کا فارن کوالیفاٸیڈ شخص ہے ۔ فیشن ڈیزاٸنر ہے ،گوروں کے لیے گانے لکھتا رہا ہے اور فلاحی کارکن ہے ۔وہ ایک زندگی سے بھرپور شخص ہے مجھے یقین ہے کہ ایسا شخص اپنی ذمہ داریوں کو کسی کھڑوس سے بہتر انداز میں نبھا سکتا ہے”
اسسٹنٹ کمشنر حاظم بھنگوار اپنی جنس کی بنیاد پر نہیں محنت اور قابلیت کی بنیاد پر اس نوکری تک پہنچا ہے ۔ اس سے سوال صرف اس کی کارکردگی اور فرض منصبی کا بنتا ہے ۔ اس کا فیشن اس کے کپڑے اس کے جنسی رجحانات اور اس کی زندگی اس کا ذاتی مسٸلہ ہے ۔
1/2 pic.twitter.com/XGDsfYubDl— Ahmad Farhad (@AhmadFarhadReal) February 3, 2023
جبکہ اسی ٹویٹ کے نیچے کمنٹس میں شہریوں کی جانب سے تنقیدی نشتر بھی برسائے جا رہے ہیں
شہریوں کی جانب سے تنقید کے بعد اے سی صاحب کے کولیگز اور اہم حکومتی شخصیات بھی میدان میں آئیں اور ان کی جانب سے حاظم بھنگوار کے کام کی خوب تعریف کی گئی
حاظم بھنگوار کے سینئر آفیسر ڈی سی سینٹرل کراچی طحہ سلیم بھی بول پڑے، لکھا کہ وہ ان کے ساتھ 2021 سے کام کر رہے ہیں اور انہوں نے ان کو انتہائی ملنسار، شفیق اور محنتی آفیسر پایا
Mr. Hazim Bangwar has been working in Central since Sept 2021, initially as AC-UT then as AC (Revenue) for almost 1-Year. He is a very hardworking & passionate officer. Recently, he got posted as AC North Nazimabad, the post he has earned through his hard work and dedication. 1/N pic.twitter.com/Ag9Q8D0vP0
— Taha Saleem (@TheTahaSaleem) February 4, 2023
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مرتضی وہاب نے حاظم بھنگوار کے بارے میں لکھا کہ ہمیں لوگوں کو ان کے کام کی وجہ سے جج کرنا چاہئے نہ کہ ان کی ذاتی زندگی کی وجہ سے
Iv known Hazim for more than a year while he worked as UT officer in district Central & found him to be an efficient & compassionate officer. Saw his work during monsoon season & for our project 100 for parks restoration. People should be judged on work not their personal lives pic.twitter.com/JWtaAnBUnj
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) February 4, 2023
کئی صارفین کی جانب سے حاظم بھنگوار کی وائرل اور منتازعہ تصاویر پر اظہار ناراضگی بھی کیا جا رہا ہے اور ان کے فوٹو شوٹ پر تنقید کی جا رہی ہے
This guy has become AC because of his connections (father) and is promoting unislamic values. I'm sorry but not sorry. We, as an Islamic nation, should hold on to our values while the world promotes the gay agenda. #nazimabad #acnazimabad #hazimbangwar #lgbt #karachi pic.twitter.com/h1lpjtBF4h
— Zareen Nayyar (@zareennayyar) February 3, 2023
ان کے نام سے بنے ٹویٹر ٹرینڈ میں شہریوں کی مکس رائے سامنے آرہی ہے جبکہ حاظم بھنگوار کی جانب سے دئیے گئے انٹرویو میں ان تمام الزامات کی سختی سے تردید کی گئی ہے کہ وہ ٹرانس جینڈرز کو سپورٹ کرتے ہیں یا وہ خود ٹرانس جینڈر ہیں
Keep shining bro @HazimBangwar 👍
Never shared any colourful flags.— Rai Saqib KharaL (@iRaiSaqib) February 4, 2023
صارفین کا اس بات پر زور ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر حاظم بھنگوار اپنی جنس کی بنیاد پر نہیں محنت اور قابلیت کی بنیاد پر اس نوکری تک پہنچا ہے
حاظم بھنگوار کون ہے؟؟؟
نارتھ ناظم آباد کے نئے اسسٹنٹ کمشنر حازم بھنگوار کا تعلق سندھ سے ہے۔ تاہم وہ 6 سال کی عمر میں ہی امریکہ چلے گئے تھے، جہاں پر انہوں نے تعلیم مکمل کی۔1993 میں پیدا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر کی والدہ کا تعلق عراق سے ہے۔ اور وہ ایک آرکیٹیکچر ہیں جبکہ ان کے والد پولیس فورس میں ڈی آئی جی کے عہدے پر رہ چکے ہیں۔
زمانہ طالب علمی میں حازم زیادہ وقت سٹوڈیوز میں گزارا کرتے تھے جہاں ان کی توجہ میوزک کی طر ف راغب ہوئی ، انہوں نے 2014 میں ہپ ہاپ گانے لکھ کر انڈسٹر میں توجہ حاصل کی ، وہ جیسی جے ،فیوچر، کیارا ، نکی مناج جیسے کلاقاروں کیلئے کئی گیت لکھے
پاکستان مینجمنٹ سروس 2018 کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے حازم نے لندن کی یونیورسٹی سے ایل ایل بی کیا ہے۔ ایل ایل بی سے پہلے حازم فیشن ڈیزائننگ اینڈ مارکیٹنگ میں بھی ڈگری حاصل کر چکے ہیں۔ حازم تین معروف کمپنیوں کے برینڈ ایمبسیڈر بھی رہ چکے ہیں ۔ اس کے بعد وہ پاکستان آئے اور انہوں نے ایس پی ایس سی کا امتحان پاس کیا اور پی ایم ایس افسر بنے اور رواں ہفتے ہی وہ اسسٹنٹ کمشنر کراچی تعینات ہوئے ہیں
انہوں نے نومبر 2019 میں اپنا پہلا گانا ”حرام“ جاری کیا جو ایک ہفتے کے اندر جنوبی کوریا ، ہنگری ، مصر اور بھارت وغیرہ میں ٹرینڈ کرتا رہا
وہ پاکستان میں ہاظم فاؤنڈیشن کے نام سے چیریٹی بھی چلاتے ہیں اس وقت وہ کراچی میں اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر خدمات انجام دے رہےہیں۔