فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی کا سالانہ کنووکیشن، 47 طالبات میں گولڈ 30 میں سلور میڈل تقسیم

جناح کنونشن سنٹر میں فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے بیسویں کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا ، جس میں سال 2022-2018 کی طالبات میں ڈگریاں اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ تقریب میں گورنر پنجاب اور چانسلر فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی محترم انجینئیر محمد بلیغ الرحمان مہمان خصوصی تھے جبکہ چیئرمین پاکستان ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد مہمان اعزازی تھے۔ تقریب میں اپنے شعبہ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی 47 سے زائد طالبات میں گولڈ اور 30 سلور میڈلز تقسیم کیے-
وائس چانسلر ، فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر صائمہ حمید نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں مہمان خصوصی کا شکر یہ ادا کیا اور طالبات اور انکے والدین کو مبار کباد دی اور انکے خوشحال مستقبل کی خواہش کا اظہار کیا-

تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی اس سال اپنے باوقار ادارے کے قیام کا پچیسواں سال منا رہی ہے، اور ہمیں یہ فخرہے کہ یونیورسٹی نے گزشتہ 24 سالوں میں بہت سے سنگ میل عبور کیے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 2023 کا ہر مہینہ یونیورسٹی کی پوری کمیونٹی کے لیے یادگار ہوگا کیونکہ یونیورسٹی سال بھر خواتین کی ترقی سے متعلق مختلف تقریبات کا انعقاد کرے گی۔
گریجویٹ ہونے والی فاطمین قوم کی معمار ہیں اور اعلی اخلاقی معیار ات کو برقرار رکھتے ہوۓ ذمہ داری کے ساتھ اس ملک و قوم کے لیے خدمات پیش کرسکتی ہیں ۔ یہی اقدار ہمارے مادر علمی ترانے میں واضح طور پر جھلکتی ہیں جو حال ہی میں ریلیز ہوا ہے۔ فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کا ترانہ یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور طلباء نے لکھا اور گایا ہے انہوں نے 2022 میں فارغ التحصیل طلباء سے گزارش کی کہ اس ترانے کو اپنی زندگی کا شیوہ بنائیں ۔

یونیورسٹی کے تنظیمی ڈھانچے میں فی الحال 27 شعبہ جات کے تحت 75 ڈگری پروگرام پیش کرتی ہے – بشمول 12 ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام، 31 انڈرگریجویٹ، 21 ایم ایس/ایم فل، اور 11 پی ایچ ڈی پروگرام- مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ دو اضافی محکمے، محکمہ صحت عامہ اور محکمہ بایو انفارمیٹکس ہمارے یونیورسٹی کا حصہ بن گئے ہیں ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جامعہ، قومی اور بین الاقو امی اداروں سے شراکت داری کو بھی بہت اہمیت دیتی ہے اور پچھلے سال اکتیس تعلیمی اور صنعتی اداروں کے ساتھ مفاہمت کی یاداشت کر چکی ہے۔

مزید یہ کہا کہ فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی ان 16 جامعہات میں سےایک ہے جو پاکستان کے اعلی تعلیمی نظام کو بہتر بنانے والے پانچ سالہ پروگرام ہیسا پراجیکٹ کا حصہ ہے۔ جامعہ کا سویڈن کی مالمو یونیورسٹی کے ساتھ ایک مشترکہ تدریسی اور تحقیقی پراجیکٹ چل رہا ہے۔ مزید برآں جامعہ آل پاکستان ویمن یونیورسٹیز کنسورشیم کی بانی رکن ہے۔ جس میں پاکستان کی تمام 13 ویمن یونیورسٹیز شامل ہیں- ہمارے فیکلٹی ممبران ایسوسیشن آف کامن ویلتھ یونیورسٹیز سے بھی استفادہ حاصل کررہے ہیں جوکہ دنیا میں جامعہات کا سب سے قدیم بین الاقوامی نیٹ ورک ہے- جامعہ ایچ-ای-سی کی جانب سے شروع کیے جانے والے ویمن لیڈرشپ پروگرام کا بھی حصہ ہے جسکا مقصد ابھرتی ہوئی خواتین رہنما‏وں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے- جامعہ کی پانچ سینئر فیکلٹی ممبران اسکی ٹریننگ میں حصہ لے چکی ہیں-
یونیورسٹی نے 2022 میں پاکستان کے پہلے قومی ڈیجیٹل فلم فیسٹیول ” نقش ڈیجیٹل فلم فیسٹیول” کا آغاز کیا،جس میں پاکستان بھر سے طلبہ اور پیشہ ور فلم سازوں نے حصہ لیا ، یہ ایوینٹ ہر سال منعقد کیا جاۓ گا- اس فیسٹیول کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے-
انہوں نے مزید بتایا کہ پچھلے تین سالوں میں جامعہ میں ہونے والے سٹرکچرل اور پروسیجرل ریفارمز کی بدولت سینئر فیکلٹی پوزیشنز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے- ڈینز کی تعداد چار، پروفیسرز کی تعداد پندرہ جبکہ ایسوسیٹ پروفیسرز کی تعداد بائیس ہوگئ ہے-‎
مہمان خصوصی ، گورنر پنجاب اور چانسلر فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی محترم انجینئیر محمد بلیغ الرحمان نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صائمہ حمید کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ کہا کہ “میرے لیے یہ بات باعثِ فخر ہے کہ میں فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے بیسویں کنووکیشن کے اہم موقع پر ڈگری حاصل کرنے والی طالبات سے خطاب کر رہا ہوں۔ بطور چانسلر، میرے لیے یہ باعثِ مسرت ہے کہ ہم آج جامعہ کی کامیابی کے اس سنگِ میل کو مل کر منا رہے ہیں۔ اس موقع پر دل کی گہرائیوں سے جامعہ فاطمہ جناح برائے خواتین کی پوری ٹیم کو جامعہ کی شاندار کامیابی کے 25 سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اور دعا گو ہوں کہ آئندہ بھی یہ جامعہ یونہی کامیابی کے زینے طے کرتی جائے اور ملک و قوم کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے میں اپنا حصہ ڈالتی رہے- میں نہیں چاہتا کہ فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی کے فارغ التحصیل آج کے اہم دن کو محض تفریح کا ذریعہ جان کر اپنی اس کاوش کو رائیگاں جانے دیں ،میری دلی خواہش ہے کہ آپ جامعہ اور عملی زندگی میں اپنی مثبت اور مسلسل شراکت کی متمنی رہیں۔ انہیں خوشی ہے کہ جامعہ فاطمہ جناح اپنی طالبات کو اپنی فیلڈ میں مہارت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ایک مکمل انسان بنانے پر بھی ذور دیتی ہے تاکہ وہ معاشرہ میں خوداعتمادی کے ساتھ اپنا مرکزی کردار ادا کرسکیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ کی کامیابی ہم سب کی کامیابی ہے- یونیورسٹی کے قیام سے آج کے دن تک بنیادی اور اہم ترین مقصد آپ ہیں۔ انہوں نے طلبہ کی کردار سازی کیلیے یہ بھی کہا کہ تشکر کا وصف اپنی ذات کا خاصہ بنا لیں۔ جس کے سب سے زیادہ مستحق اپ کے والدین ہیں۔ سیکھ کا عمل ہمیشہ جہد مسلسل کے ساتھ قا ئم ودائم رہنا چاہیے۔ ہمارے مذہب کی بنیاد بھی اقراء ہے۔ لہذا، حصول تعلیم کے ساتھ جدید ہنر میں مہارت حاصل کرنا آپ کا خاصہ ہونا چاہیے- آپ اپنے مزاج کو ایسے ڈھالیں کہ اپنے اردگرد پھیلی منفی سوچ کو کم کریں اور مصبت انداز میں معاشرے کی اصلاح کے لیۓ اپنا کردار ادا کریں- ایک فار‏غ التحصیل طالب علم ہونے کے ناطے تحقیق آپ کا بنیادی وصف ہونا چاہیے۔ جتنے اچھے آپ محقق ہونگے اتنے ہی اچھے انداز سے معاشرے کی رہنمائی کا کام سر انجام دیں گے۔
انہوں نے چیئرمین پاکستان ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد کو تاکید کی کہ چکری کیمپس کی تعمیر کے لیۓ مختص فنڈز جلد از جلد جاری کیۓ جائیں تاکہ کیمپس کی تعمیر کا کام بروقت مکمل ہو سکے۔

گولڈ میڈلسٹ کی فہرست (2020-2022) اور (2018-2022):-
بیچلرز، ماسٹرز اور ایم فل کے پروگراموں کے گولڈ میڈلز جو ان کے متعلقہ شعبہ جات کے طالب علموں کو دیئے گئے ہیں وہ ہیں:
مریم حفیظ (بیچلر آف اینتھروپولوجی)، قراۃالعین(ماسٹر آف بیہویورل سائنسز)، عطیقہ مبارک(بیچلر آف بیہویورل سائنسز)، سادیہ سوہیل ( ایم فل ان سائیکولوجی)، نویدہ ( ایم فل ان سائیکولوجی)، عطیۃالحسنین( ایم فل ان کمیونیکیشن اینڈ میڈیا اسٹڈیز)، عائشہ عبدالاسلام (ماسٹر آف کمیونیکیشن اینڈ میڈیا اسٹڈیز)، یمنہ امجد (بیچلر آف کمیونیکیشن اینڈ میڈیا اسٹڈیز)، نورالعین شہزاد (بیچلر آف کمپیوٹر آرٹس)، دعا خان سدوزئی (بیچلر آف ڈیفنس اینڈ ڈپلومیٹک اسٹڈیز)، جویریہ زلفقار(ایم فل ان اکنامکس)، زینب زکاء (ایم فل ان اکنامکس)، شفق عرفان (ایم فل ان اکنامکس)، عصمارہ مشتاق (ماسٹر آف اکنامکس)، رابیعہ انعام(بیچلر آف اکنامکس)، عائشہ گل کھٹک(ایم فل ان انگلش لینگویج/لنگول)، عمامہ اسد(ایم فل ان انگلش لٹریچر)، ,زوناش ارشد(ماسٹر آف انگلش)، مناہل ندیم (بیچلر آف انگلش)، رابیل خان (بیچلر آف فائن آرٹس)، مشعل نعمان(ایم فل ان سوشیالوجی)، ایمان(بیچلر آف سوشیالوجی)، رباب ظاہرہ (ایم فل ان اردو)، سدرہ اختر (ایم فل ان اردو)،مبشرہ اسحاق(بیچلر آف اردو)، سمیہا رؤف(ایم فل ان بائیوٹیکنالوجی)، رقئیہ اعجاز ( بیچلر آف بائیوٹیکنالوجی)، سادیہ احمد( بیچلر آف کیمسٹری)، ہانیہ بقائی(بیچلر آف کمپیوٹر سائنس)، صباء عروج علی (ایم فل ان انوائرمینٹل سائنسز)، نگار فاطمہ مرزا (بیچلر آف انوائرمینٹل سائنسز)، سائرہ اقبال( ایم فل ان میتھمیٹکس)، زینب اعجاز (بیچلر آف میتھمیٹکس)، زینب اعجاز (بیچلر آف فزکس)، مریم بشری(ایم فل ان اسلامک سٹڈیز)، تسمیہ مریم (ماسٹر آف اسلامک سٹڈیز)، میمونہ مقصود ( بیچلر آف اسلامک اسٹڈیز)، سروت یار حسین(ایم فل بزنس ایڈمنسٹریشن)، جویریہ ارشد(بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن)، لاریب توقیر(بیچلر آف کامرس)، افشین اکرام( بیچلر آف لاء)، ربیعہ سلطانہ(ایم فل ان پبلک ایڈمنسٹریشن)، ادینہ کھوکھر (ماسٹر آف پبلک ایڈمنسٹریشن)، حبا سلیم (بیچلر آف پبلک ایڈمنسٹریشن)، حنا راشد(ایم فل ان ایجوکیشن)، مومنہ مصور (ماسٹر آف ایجوکیشن)، رباب شوکت (بیچلر آف ایجوکیشن)-
سلور میڈلسٹ کی فہرست (2020-2022) اور (2018-2022):-
بیچلرز، ایم فل اور ماسٹرز پروگراموں کے سلور میڈلز ان کے متعلقہ شعبہ جات کے طلباء کو دیئے گئے ہیں:
دل آویز منظور(بیچلر آف اینتھروپولوجی)، اقراء رفیق(ماسٹر آف ہیویورل سائنسز)، جویریہ کنول (بیچلر آف بیہیویورل سائنسز)، زوبیہ قربان(ماسٹر آف کمیونیکیشن اینڈ میڈیا اسٹڈیز)، ایمن عاصف (بیچلر آف کمیونیکیشن اینڈ میڈیا اسٹڈیز)، کشمالہ قاضی(بیچلر آف کمپیوٹر آرٹس)، شہزیل سلمان خان (بیچلر آف ڈیفنس اینڈ ڈپلومیٹک اسٹڈیز)، سہر نور (ماسٹر آف اکنامکس)،رفعت منظور(بیچلر آف اکنامکس)، ارسہ قیوم (ماسٹر آف انگلش)،عیشاء زینب(بیچلر آف انگلش)، سیدہ نائمہ احسن(بیچلر آف فائن آرٹس)، بی بی آلم(بیچلر آف سوشیولوجی)، نمرہ رحمان(بیچلر آف اردو)، نئیر تہریم(بیچلر آف بائیوٹیکنالوجی)، سدرہ سلیم(بیچلر آف کیمسٹری)، عائشہ خان(بیچلر آف کمپیوٹر سائنس)، مناہل ساجد(بیچلر آف انوائرمینٹل سائنسز)، عیشاءسلیمان (بیچلر آف میتھمیٹکس) ، سدرہ سجاد(بیچلر آف فزکس)، مناہل اجمل(ماسٹر آف اسلامک اسٹڈیز)،سید اجالہ زاہد(بیچلر آف اسلامک اسٹڈیز)، سہر طارق(بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن)، علشبہ خطیق(بیچلر آف کامرس)، نمرہ طارق عوان(بیچلر آف لاء)، سمیہ ایمن (ماسٹر آف پبلک ایڈمنسٹریشن)،روبی بانو(بیچلر آف پبلک ایڈمنسٹریشن)، معصومہ نور (ماسٹر آف ایجوکیشن)،موئزہ ناصر(بیچلر آف ایجوکیشن)-
اسپانسرڈ گولڈ میڈلز
اسپانسرڈ گولڈ میڈلز میں ‘میڈیا ڈویلپمنٹ ٹرسٹ مشعل پاکستان’ کی جانب سےمیڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز کے پہلے اور دوسرے نمبر پر آنے والی طالبات کو بالترتیب گولڈ اور سلور میڈلز سے نوازا گیا۔ جبکہ انگلش ڈیپارٹمنٹ کی ٹاپ کرنے والی طالبہ کو قدرت اللہ شہاب گولڈ میڈل سے نوازا گیا- اس کے علاوہ ‘فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ ‘ کی طرف سے اکنامکس ڈیپارٹمنٹ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی طالبہ کو 10،000 نقد انعام بھی دیا گیا-
سال 2022 کے لیے کل گولڈ میڈل = 48
2022 کے لیے کل سلور میڈل = 30

اپنا تبصرہ بھیجیں