سٹوڈنٹس کی شکایت پر ایجوکیشن کمیٹی کا وی سی BZU کے خلاف ایکشن

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی براے تعلیم نے متفقہ طور پر بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر منصور اکبر کے خلاف پرویلیج کمیٹی میں کیس بھیجنے کی منظوری دے دی، طلبہ کے داخلے اور امتحانات کے حوالے سے لیگل ایڈوائزر کی بریفننگ پر شرکا نے سخت برہمی کا اظہار کیا، چیئرمین کمیٹی عرفان صدیقی نے طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے آئندہ ہر اجلاس کے ایجنڈا پر اس مسئلے کو برقرار رکھنے کا بھی کہ دیا۔

پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد کے پپس ہال میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی براے تعلیم کا اجلاس چیئرمین کمیٹی عرفان صدیقی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ قانون کے طلبہ کی 2016 سے اب تک کے طلبہ کے امتحانات نہ لیے جانے اور الحاق شدہ کالجز کے جعلی طلبہ کے حوالے سے حتمی رپورٹ جاری نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ کمیٹی شرکا نے جون میں لیے گئے ساڑھے 6 ہزار طلبہ کے امتحانات کے نتائج جاری نہ ہونے پر بھی پوچھ گچھ کی۔ وائس چانسلر منصور اکبر خان جواب دینے اور مطمئن کرنے میں ناکام رہے، گزشتہ میٹنگ اور پہلے کے 8 اجلاسوں میں طلبہ کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر عمل نہ ہونے پر بھی وائس چانسلر کے پاس اپنی صفائی میں کہنے کو کچھ نہ تھا جس پر لیگل ایڈوائزر نے بریفننگ دی اور ممبران سے بحث کی جس پر چیئر اور شرکا نے جھاڑ دیا، کمیٹی شرکا نے مسلسل کمیٹی سفارشات کو نظر انداز کرنے پر پرویلیج کمیٹی میں کیس پراسس کرنے کی ہدایت کر دی۔ ممبر کمیٹی فوزیہ ارشد کی سفارش پر اسلام آباد کے سکولوں میں کمپیوٹر کی تعیلم کے لیے کلاسز میں اضافے اور نصاب میں بہتر مواد کے اضافے کی منظوری دے دی۔ ڈیلی ویجز اساتذہ اور سٹاف کے حوالے سے بھی آئندہ اجلاس میں ڈی جی ایف ڈی ای کو دوبارہ آنے اور ڈیلی ویجرز کے نمائندوں کی موجودگی کا بھی کہ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں