موسم سرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے بند، حکومت کا سخت ایکشن

کراچی میں موسم سرما کی تعطیلات آج ختم ہونے کے باوجود متعدد نجی سکولز انتظامیہ کی جانب سے تعلیمی اداروں کو نہ کھولا گیا

تعطیلات ختم ہونے کے بعد تمام تر تعلیمی اداروں کو 2 جنوری بروز سوموار دوبارہ سے کھلنے کی ہدایات جاری کی گئیں تھیں تاہم واضع ہدایات کے باوجود متعدد تعلیمی اداروں کی جانب سے احکامات پر عمل درآمد نہ کیا گیا

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے معاملے کو نوٹس لیتے ہوئے اعلان کیا گیا ہے کہ تعطیلات ختم ہونے کے باوجود بھی نہ کھلنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں