سیلاب کی وجہ سے سندھ کے آدھے سے زائد سکولز متاثر ہوئے

صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں سیلاب سے متاثرہ 7 ہزار اسکولوں کی مرمت کا کام جاری ہے۔منگل کے روز سندھ کے وزیر تعلیم سردار شاہ نے اعلان کیا کہ سیلاب سے متاثرہ 20,000 اسکولوں میں سے 7,000 کی فوری بحالی اور مرمت کا کام کیا جارہا ہے۔

صوبائی وزیر نے انکشاف کیا کہ حالیہ سیلاب کے دوران سندھ کے 20 ہزار کے قریب اسکولوں کو نقصان پہنچا۔ یہ بات انہوں نے سندھ اسمبلی میں شرح خواندگی پر تفصیلی پریزنٹیشن دیتے ہوئے کہی۔سندھ حکومت دن رات محنت کرکے صوبے میں تعلیمی معیار کو بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔ صوبائی وزیر کے مطابق، صوبے میں 40,253 میں سے 35,883 پرائمری اسکول ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 14 سالوں میں تعلیم کے شعبے کے لیے 17 ہزار 227 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، اس کے باوجود اسکولوں کی حالت انتہائی ابتر ہے جہاں طلباء کے لیے کوئی سہولت نہیں ہے۔ دو ہزار اسکولوں میں پینے کے لیے پانی نہیں ہے، اور 19 ہزار سے زیادہ اسکولوں میں بیت الخلاء نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ 31,000 اسکولوں میں بجلی کی کمی ہے جبکہ 21,000 اسکولوں میں چاردیواری نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں