افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی، پاکستانی طالبات پھنس گئیں

افغانستان میں خواتین پر تعلیم کی پابندی کا اعلان ہونے کے ساتھ ہی پاکستانی شہریوں خصوصا ان فیملیز کی فکر میں اضافہ ہوا جن کی بیٹیاں افغانستان میں زیر تعلیم ہیں

طالبان کی خواتین کی تعلیم پر پابندی کے باعث 99 پاکستانی طالبات کا مستقبل دائو پر لگ گیا

اس حوالے سے مزید تفصیلات کے مطابق
افغانستان کے 6 میڈیکل کالجز میں 99 پاکستانی طالبات زیر تعلیم ہیں جن میں سے کچھ میڈیکل طالبات کے فائنل ائیر کا امتحان 24 دسمبر سے شروع ہونا تھا جو کہ تاحال کینسل معلوم ہوتا ہے

اس حوالے سے میڈیکل طالبات کی حکومت پاکستان سے مدد کی اپیل کی گئی ہے کہ ان کی تعلیم کو جاری رکھنے میں ان کی مدد کی جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں