پنجاب کے 15 ٹیچنگ ہسپتال لاوارث، ایم ایس کی سیٹیں خالی

پنجاب کے 15ٹیچنگ ہسپتالوں میں ایم ایس کی عدم تعیناتی کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

قرارداد کے متن کے مطابق پنجاب حکومت کی عدم توجہ کے باعث صوبے کے 15ٹیچنگ ہسپتالوں میں ایم ایس کی سیٹیں خالی ہیں۔ ہسپتالوں میں ایم ایس کےلئے انٹرویو ز ہونے ے باوجود تعیناتیاں التواء کا شکار ہیں۔

مزید یہ کہا گیا کہ لہور کے سروسز ہسپتال،جنرل ہسپتال،یکی گیٹ ہسپتال،میاں منشی ہسپتال،لیڈری ایچیسن ہسپتال میں مستقل ایم ایس نہیں ہے جبکہ وزیر آباد ہسپتال،راولپنڈی ہسپتال،فیصل آباد ہسپتال،ڈی جی خان اور ملتان کے ہسپتالوں میں مستقل ایم ایس تعینات نہیں ہیں۔

صوبے کے اہم ترین ہسپتال بغیر ایم ایس کے چل رہے ہیں جبکہ قرارداد میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام بڑے ہسپتالوں میں مستقل ایم ایس کی تعیناتیاں یقینی بنائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں