صدر پی ایم سی مستعفی، تصدیقی بیان بھی سامنے آگیا

ڈاکٹر نوشاد احمد شیخ بطور صدر پی ایم سی مستعفی ہوگئے، ان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں استعفی دینے کی تصدیق کر دی گئی

اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں نے 22 نومبر کو استعفی وفاقی وزیر صحت کے حوالے کیا، میں نے استعفی اپنی ذاتی وجوہات اور مصروفیات کی وجہ سے دیا، ڈاکٹر نوشاد کی وزیر صحت کے ساتھ اختلافات کی تردید کر دی گئی

انہوں نے کہا کہ میں اپنی ذاتی مصروفیات کی بنا پر پی ایم سی میں مطمئن نہ تھا، میں جتنا وقت بھی پی ایم سی میں رہا میں نے کمیونٹی کی خدمت کی کوشش کی

ڈاکٹر نوشاد نے کہا کہ مجھے وزیر صحت کے بارے میں اندازہ نہیں کہ وہ استعفی قبول کر چکے ہیں یا نہیں تاہم میں میڈیکل ایجوکیشن اور ہیلتھ سروسز کے لیے ملکی اداروں کی ہمہ وقت خدمت کے لیے تیار ہوں اگر مجھے اعلی حکام اور سیاسی سپورٹ فراہم کی جائے تو۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں