وی سی جی سی لاہور کا شعبہ میڈیا سٹڈیز کو ارشد شریف سکول آف جرنلزم میں تبدیل کرنے کا اعلان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اصغر زیدی کی ملاقات، وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی اصغر زیدی کی جانب سے چیئرمین عمران خان کی عیادت،جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی نے چیئرمین عمران خان کے ارشد شریف سکول آف جرنلزم کے قیام کے اعلان پر عمل درآمد کرنے کا اعادہ کیا، اصغر زیدی نے جی سی یونیورسٹی کے شعبہ میڈیا سٹڈیز کو ارشد شریف سکول آف جرنلزم میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا

وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی اصغر زیدی نے کہا کہ ارشد شریف سکول آف جرنلزم میں تحقیقاتی صحافت اور صحافتی اقدار کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے گی،کیمپس میں ارشد شریف سکول آف جرنلزم کی ایک نئی عمارت بھی تعمیر کی جائے گی

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی اصغر زیدی کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور چیئرمین عمران خان کی پنجاب بھر میں طلبہ یونینز کی فوری بحالی اور اس بارے میں گائیڈلائنز تیار کرنے کی ہدایت،

عمران خان نے کہا کہ قوم کا مستقبل یونیورسٹیز میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات سے منسلک ہوتا ہے، پاکستان میں طلباء کو تعلیم سے روشناس کروانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں