برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی شرکت کی۔

عشائیہ کے موقع پر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے وفاقی وزیر اطلاعات سے ملاقات کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات کی جانب سے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا پاکستان آمد پر خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 17 سال بعد تاریخی ٹیسٹ سیریز کے لئے پوری قوم پرجوش ہے۔ پاکستان میں کرکٹ کا جنون ہے، پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستانی عوام کس طرح کرکٹ سے والہانہ لگاﺅ رکھتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے حالیہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور انگلینڈ کرکٹ ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا جبکہ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کے لئے بہترین جگہ ہے۔ حکومت پاکستان انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو بہترین سیکورٹی فراہم کر رہی ہے۔

اس موقع پر انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ بہترین مہمان نوازی پر پاکستان کے عوام کے مشکور ہیں، سیکورٹی تسلی بخش ہے، بہترین کرکٹ کھیلنے کیلئے پر امید ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہیں اور بہترین کھیل پیش کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں