ایم بی بی ایس کرنا کیا امیر زادوں کا ہی حق ہے؟؟؟

خیبرپختونخواہ کے سرکاری میڈیکل کالجز میں رواں سیشن کے لیے ایم بی بی ایس کے لیے نئی فیسوں کا سٹرکچر سامنے آگیا ہے، اس سلسلے میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق میڈیکل کالج میں میرٹ پر پانچ سال کی فیس 4 لاکھ 70 ہزار ، سیلف فنانس 72 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ دیگر میڈیکل کالجز کی پانچ سالوں کی فیس 3 لاکھ 78 ہزار ہوگی دوسری جانب خیبر میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس فرسٹ ایئر کی فیس 75 ہزار سکنڈ ایئر کی فیس 63 ہزار روپے مقرر کی گئی تھرڈ ایئر کی فیس 91 ہزار روپے اور سال چہارم کی فیس ایک لاکھ ایک ہزار اور فائنل ایئر کی فیس ایک لاکھ 10 ہزار روپے مقرر کی گئی

ذرائع کے مطابق دیگر سرکاری میڈیکل کالجز کی فرسٹ ایئر کی فیس 62 ہزار سکنڈ ایئر کی فیس 69 ہزار تھرڈ ایئر کی فیس 75 ہزار فورتھ ائیر کی فیس 82 ہزار اور فائنل ائیر کی فیس 90 ہزار مقرر کی گئی اسطرح خیبر میڈیکل کالج میں سیلف فنانس کی پانچ سالوں کی فیس 72 لاکھ 50 ہزار مقرر کی گئی ہے

جسمیں فرسٹ ایئر کی فیس 12 لاکھ 50 ہزار سکنڈ ایئر کی فیس 13 لاکھ 50 ہزار اور تھرڈ ایئر کی فیس 14 لاکھ 50 ہزار روپے فورتھ ائیر کی فیس 15 لاکھ 50 ہزار مقرر اور فائنل ایئر کی فیس 16 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کی گئی جبکہ دیگر میڈیکل کالجز میں پانچ سالہ سیلف فنانس کی فیس 67 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کی گئی

سٹوڈنٹس کی جانب سے سوشل میڈیا پر تبصرے کرتے ہوئے سوال کیا گیا کہ کیا پاکستان میں ایم بی بی ایس پر کسی غریب کو کوئی حق نہیں، لاکھوں روپے فیس کے ساتھ کیا گیا ایم بی بی ایس کیا کسی غریب کا خواب ہوسکتا ہے، سٹوڈنٹس کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ سیلف فنانس پر ایم بی بی ایس کی قیمتوں کا جائزہ لیا جائے اور اسے عام آدمی کی پہنچ میں بنایا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں