میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے صرف الیکٹو مارکس شامل کیے جائیں، صدر PMC کے نام ایک اور خط

جموں و کشمیر میڈیکل سٹوڈنٹس فورم کے مرکزی صدر نے پاکستان میڈیکل کمیشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر نوشاد شیخ کے نام اہم خط لکھا جس میں طلبہ کے داخلوں کے بارے میں بات کی گئی۔

خط میں پروفیسر ڈاکٹر نوشاد شیخ سے مطالبہ کیا گیا کہ میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لیے انٹرمیڈیٹ کے صرف الیکٹیو مضامین کے نمبرز شمار کیے جائیں کیونکہ2021 میں کورونا کے باعث صرف سائنس کے مضامین کے امتحان ہوئے اور طلبہ کو اضافی نمبرز دے کے پاس کیا گیا رھا۔

مزید صدر جموں و کشمیر میڈیکل سٹوڈنٹس فورم کی طرف سے خط میں کہا گیا کہ میرٹ کے لیے انٹرمیڈیٹ کے فل نمبر شمار کرنا 2022ء میں امتحان پاس کرنے والے طلبہ کے ساتھ زیادتی ہو گی کیونکہ انہیں اس بار کے امتحاناتی اصولوں کی بنا پر تما مضامین کے امتحانات دینے پڑے ہیں جس کی بنا پر ان ٹوٹل نمبر پہلے طلبہ سے کم ہوں گے۔

جموں و کشمیر میڈیکل سٹوڈنٹس فورم کا خط میں مطالبہ کیا گیا کہ صدر پاکستان میڈیکل کمیشن انصاف کے تقاضوں کو پورا کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں