83 ہزار سٹوڈنٹس، 25 مراکز، 6 ہزار نگران اور دفعہ 144 کا نفاذ

ملک بھر میں 2 لاکھ 10 ہزار کے قریب ڈاکٹر بننے کے خواہشمند سٹوڈنٹس ایم ڈی کیٹ دینے کے لیے کل امتحانی سینٹرز کا رخ کریں گے، ملک بھر میں مختلف صوبائی حکومتوں کے پاس اپنے اپنے الگ ٹیسٹ بنانے کا اختیار موجود ہے جس کے تحت مختلف ہدایات بھی جاری کی جاچکی ہیں

لاہور کی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میم ایم ڈی کیٹ امتحان کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، 83 ہزار سے زائد امیدوار شرکت کریں گے

پنجاب کے تمام سرکاری نجی میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ کا امتحان 13 نومبر بروز اتوار یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیرِ اہتمام صوبے کے آٹھ شہروں میں 25 مراکز میں لیا جائیگا، `ایم ڈی کیٹ کا پرچہ اور امتحانی میٹیریل جمعہ کے دن سخت حفاظتی انتظامات میں مختلف شہروں میں روانہ کردیا گیا ہے امتحانی پرچوں کو سٹیل کے سر بمہر ٹرنکوں میں رکھا گیا تاکہ پرائیویسی محفوظ رہ سکے

ایم ڈی کیٹ کے امتحانی پرچوں کو متعلقہ اضلاع کی پولیس اور ضلعی انتظامیہ اپنی حفاظت میں لے کر روانہ ہوئی ۔امتحانی میٹیریل کو آج مختلف اضلاع کے متعلقہ دفاتر میں محفوظ کر دیا جائے گا

ترجمان کے مطابق وائس چانسلر یوایچ ایس پروفیسر احسن وحید راٹھور نے خود ہدایات دیکر تمام امتحانی عملے کو روانہ کیا، اُمیدواروں،عملے کی سلامتی اور امتحان کے اس پُرسکون انعقاد کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ایم ڈی کیٹ میں 83 ہزار سے زائد امیدوار شرکت کریں گے لاہور میں 28 ہزار، ملتان میں 18ہزار، گوجرانوالہ 7 ہزار اور بہاولپور ساڈھے چھ ہزار امیدوار امتحان دیں گے جبکہ فیصل آباد 12 ہزار ،ساہیوال چار ہزار، سیالکوٹ اور ڈی جی خان ساڑھے تین تین ہزار امیدوار امتحان دیں گے

ترجمان کے مطابق ایم ڈی کیٹ کے امتحان کےلیے چھ ہزار سے زائد نگران عملہ مقرر کیا گیا، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے سنٹر فیکلٹی ارکان کو ٹیسٹ کے انعقاد کیلئے ہیڈ کوریئرز مقرر کیا گیا۔تمام شہروں میں سرکاری میڈیکل کالجز اداروں کے وائس چانسلر، پرنسپلز،اور سینٹر فیکلٹی ممبرز امتحان کی مانیٹرنگ کریں گے ۔جبکہ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے آفسران متعلقہ اضلاع کے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر انتظامات کی نگرانی کریں گے امتحانی مراکز پر غیر متعلقہ افراد کا داخلہ روکنے کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ایم ڈی کیٹ امتحان صبح 11 بجے شروع ہوگا ۔امتحانی مراکز صبح 9 بجے کھول دیے جائینگے اور 10 بجے بند کر دیے جائیں گے اور کسی کو اندر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

امتحان کا دورانیہ ساڑھے تین گھنٹے ہوگا۔ ایم ڈی کیٹ امتحان سہ پہر ڈھائی بجے اختتام پزیر ہوگا ایم ڈی کیٹ امتحان دو سو معروضی سوالوں پر مشتمل ہوگا ایم بی بی ایس میں داخلے کیلئے کم ازکم 55 فیصد نمبر ہونا لازمی ہے (110/200 )اور بی ڈی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلے کیلئے 45 فیصد (90/200) نمبر لانا لازمی ہیں۔ امتحان میں بیالوجی کے 68،کیمسٹری کے 54، انگریزی کے 18 اور لوجیکل ریزننگ کے 6 سوالات ہونگے۔ایم ڈی کیٹ امتحان پاکستان میڈیکل کمیشن کے سلیبس کے مطابق لیا جائیگا

اپنا تبصرہ بھیجیں