جی سی لاہور کا ممتاز سابق سٹوڈنٹس کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایورڈ دینے کا اعلان

جی سی یونیورسٹی لاہور کا رواں سال بھی ممتاز اولڈ راوئینز کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اولڈ راوئینز کا انتخاب مختلف شعبہ ہائے زندگی سے کیا گیا۔ اولڈ راوئینز کو یونیورسٹی کے کانووکیشن میں ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر امجد ثاقب اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک،پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ سمیت 10 اولڈ راوئینز شامل ہوں گے۔

جبکہ ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ،حدیقہ کیانی اور سابق سیکرٹری خارجہ شمشاد احمد کو بھی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دینے کا اعلان کیا جائے گا۔

سابق سینیٹر اور نامور وکیل اعتزاز احسن، اسلامی سکالر پروفیسر احمد رفیق اختر اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے سابقہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم بھی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ وصول کرینگے

وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ شاعر و ادیب پروفیسر ڈاکٹر خورشید رضوی کو بھی ایوارڈ دیا جائے گا۔ یہ لگاتار دوسرا سال جب یونیورسٹی ممتاز اولڈ راوئینز کو ایوارڈز سے نواز رہی ہے۔گزشتہ سال یونیورسٹی نے ممتاز اولڈ راوئینز ایس ایم ظفر، مستنصر حسین تارڑ، ڈاکٹر پرویز حسن، ضیاء محی الدین اور سید بابر علی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز سے نوازا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں