عمران خان کا حکم ملنے تک موٹروے بند رہے گی، زلفی بخاری کا اعلان

عمران خان پر قاتلانہ حملہ کے خلاف تحریک انصاف کی احتجاجی حکمت عملی میں تبدیلی کر دی گئی، پی ٹی آئی کا ایم ون موٹروے انٹرچینج بند کرنے کا اعلان سامنے آگیا

زلفی بخاری کی قیادت میں تحریک انصاف کے کارکنان کا ایم ون موٹروے اسلام آباد ٹول پلازہ پر احتجاج مظاہرین نے موٹروے پر اسلام آباد آنے اور جانے والے راستے بند کردیے جس سے شہری مشکل کا شکار ہیں

زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان کا حکم ملنے تک موٹروے ایم ون انٹرچینج بند رہے گی لاہور اور پشاور سے موٹروے کے ذریعے گاڑیاں اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے ۔

فتح جنگ روڈ اور موٹروے ایم ون انٹرچینج پر بیک وقت زلفی بخاری کی قیادت میں قومی شاہراہ فتح جنگ کے مقام پر چار دن دھرنا جاری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں