راولپنڈی میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہونے پر سکولز مالکان کی تشویش

پی ٹی آئی کارکنان کے احتجاج کے باعث راولپنڈی میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہونے پر سکولز مالکان نے تشویش کا اظہار کر دیا۔ اس موقع پر صدر ایپسما راولپنڈی ڈویژن کا کہنا تھا کہ احتجاج کے باعث راولپنڈی میں تعلیمی اداروں کا تیسرے روز بھی بند رہنا افسوسناک ہے۔ ملک میں تعلیم کی زبوں حالی کی ذمہ دار سیاسی جماعتیں اور ان کے مفادات ہیں۔

ابرار احمد خان کا مزید اس پر کہنا تھا کہ جن قوموں نے ترقی کی ہے ان کے ہاں حالت جنگ میں بھی تعلیمی سلسلہ جاری رہا ہے لیکن ہمارے ہاں آئے روز کی سیاسی سرگرمیوں نے سب سے زیادہ تعلیم کو متاثر کیا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے فوری نوٹس لیا جائے کیونکہ یہ وقت طلبہ کی پڑھائی کے لیے بہت قیمتی ہے۔ نوٹس لیا جائے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں