30 منٹ میں دہی تیار کرنے کا سٹوڈنٹس کا کامیاب تجربہ

کراچی کے طلبہ کا حیرت انگیز تجربہ پانچ سے آٹھ گھنٹوں میں تیار ہونے والا دہی اب تیس منٹ میں تیار ہو گا۔ یہ کامیاب تجربہ جامعہ کراچی کے شعبہ فوڈ اینڈ سائنسز کے طلباء نے جن کا کہنا تھا کہ انہوں نے ادرک سے تیار کردہ مہلول کے آمیزے سے دہی کو تیار کیا ہے۔ تیار کردہ دہی ذائقہ دار ہے۔

طلبہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ فارمولا ادرک سے مہلول بنا کے استعمال کیا ہے اور تیس منٹ میں دہی تیار کیا ہے۔ دہی تیار کرنے کے طریقے میں جہاں چھ سے آٹھ گھنٹے لگتے تھے اب وہی تیس منٹ میں دہی تیار ملے گا۔

ڈیری شاپس کا بھی اس فارمولے کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی گئی کیونکہ موسم گرما میں دہی کی مانگ زیادہ ہو جاتی ہے اگر تیس منٹ میں دہی تیار ہو جائے گا تو دکاندار اور خریدار دونوں کے لیے آسانی ہو جائے گی۔ اور دکاندار اس فارمولے کو سراہیں گے بھی اور کاروبار میں بھی مدد فراہم ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں