دنیا بھر میں واٹس ایپ ڈاؤن اور میمز کا طوفان

پاکستان اور انڈیا سمیت دنیا بھر می واٹس ایپ کی سروس بند ہونے سے جہاں ایک طرف صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے وہیں دوسری طرف کچھ دیر کے لیے واٹس ایپ کی مصروفیت سے جان چھوٹنے صارفین کی خوشی دیدنی ہے

سوشل میڈیا کی دوسری سائٹس پر اس حوالے سے میمز کا طوفان امڈ آیا ہے

پنجابی منڈا نامی صارف نے اکشے کمار کی فلم کا سین لگاتے ہوئے لکھا کہ لوگ بھاگتے ہوئے ٹویٹر پر آرہے ہیں تاکہ واٹس ایپ کے حوالے سے پتہ چل سکے

اسی طرح کے ایک اور ٹویٹ میں دکھایا گیا کہ کس طرح واٹس ایپ کے بارے میں جاننے کے لیے لوگ بھاگتے ہوئے ٹویٹر کی طرف آرہے ہیں

ایک صارف نے لکھا کہ ٹویٹر اس وقت واٹس ایپ لے ڈاؤن ہونے کو خوب انجوائے کر رہا ہے

ایک صارف نے لکھا ان کی جانب سے واٹس ایپ بند ہونے پر 15 بار وائی فائی کو بند کر کے چلایا گیا لیکن بعد میں پتہ چلا کہ واٹس ایپ ڈاؤن ہے

ابراہیم نامی صارف نے لکھا کہ واٹس ایپ ڈاؤن ہونے کے حوالے سے ٹویٹر سے تصدیق ہونے کے بعد وہ اب پرسکون محسوس کر رہے ہیں

ایک صارف نے لکھا کہ جب بھی تمام ایپس بند ہوتی ہیں تو ٹویٹر کا ایسا رویہ ہوتا ہے اس حوالے سے انہوں نے تصویر بھی شئیر کی

دنیا بھر میں واٹس ایپ کب بحال ہوگا اور ڈاؤن ہونے کی کیا وجوہات ہیں اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا واٹس ایپ کا ٹویٹر پر موجود آفیشل اکاونٹ اس حوالے سے تاحال خاموش دکھائی دیتا ہے

تاہم پاکستان کے مختلف شہروں میں سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں